قومی خبریں

ممبئی میں خلافت کمیٹی کے تاریخی جلوس سمیت مہاراشٹر میں جلوسوں کی مشروط اجازت

کورونا کی احتیاطی تدابیر کے درمیان آل انڈیا خلافت کمیٹی کے زیر انتظام برآمد ہونے والے عید میلاد النبی ؐ کے جلوس کو مشروط طور پر اجازت دے دی گئی ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

ممبئی: کورونا کی احتیاطی تدابیر کے درمیان آل انڈیا خلافت کمیٹی کے زیر انتظام برآمد ہونے والے عید میلاد النبی ؐ کے جلوس کو مشروط طور پر اجازت دے دی گئی ہے۔ جلوس کے دوران صرف پانچ ٹرک اور ہر ٹرک پر صرف پانچ افراد سوار رہ سکتے ہیں۔ ایسا اس لئے کیا گیا ہے تاکہ ایک مقام پر زیادہ بھیڑ جمع نہ ہونے پائے۔

Published: undefined

تفصیلات کے مطابق عید میلادالنبیؐ کے موقع پر 19 اکتوبر بروز منگل کو آل انڈیا خلافت کمیٹی کی جانب سے نکلنے والے جلوس کی تیاریوں کے سلسلے میں کمیٹی کے چیئرمین سرفراز آرزو و دیگر اہم شخصیات کی کوششوں کو اس وقت کامیابی ملی جب مہاراشٹر سرکار نے جلوس کو مشروط طور پر اجازت دے دی۔

Published: undefined

اسی کے ساتھ حکومت نے ممبئی، ملاڈ، کرلا، اندھیری، باندرہ، گھاٹکوپر، وکرولی، ممبرا، تھانے، بھیونڈی، ناشک، مالیگاوں، دھولیہ، کولہاپور، شولاپور، اچل کرنجی، ناگپور، ایوت محل، جلگاوں، واشم، بارہ متی، اورنگ آباد، جالنہ، پربھنی، بیڑ، ناندیڑ کے علاوہ ریاست کے مسلم آبادی والے علاقوں میں عید میلادالنبیؐ کا جلوس نکالنے کی اجازت دے دی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ خلافت ہاوس سے برآمد ہونے والے تاریخی جلوس میں مہاراشٹر کے اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کر رہے ہیں جبکہ جلوس کی قیادت رضا اکیڈمی کے روح رواں الحاج محمد سعید نوری کریں گے۔

جلوس کے استقبال کے لئے جو اسٹیج راستوں میں لگائے جاتے تھے ان کو بھی حسب سابق لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔ نیز شرکائے جلوس اور دیگر لوگوں کے لئے پانی، سینی ٹائزر اور ماسک کی تقسیم کے لئے ٹیبل لگائے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ لوگ اگر چاہیں تو لاوڈ اسپیکر کی اجازت لیکر اس کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined