قومی خبریں

دہلی، این سی آر میں سردی کی لہر جاری، درجہ حرارت 3.5 ڈگری سیلسیس تک گر گیا

دہلی-این سی آر میں شدید دھند کی وجہ سے اتوار کے روز فضائی اور ریل ٹریفک متاثر رہی۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ دہلی اور این سی آر میں اگلے چار دنوں تک دھند چھائے رہنے کی امید ہے

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں سردی / Getty Images</p></div>

دہلی میں سردی / Getty Images

 
Hindustan Times

نئی دہلی: دہلی اور قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں شدید دھند کی وجہ سے اتوار کے روز فضائی اور ریل ٹریفک متاثر رہی۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ دہلی اور این سی آر میں اگلے چار دنوں یعنی 18 جنوری تک دھند چھائے رہنے کی امید ہے۔

Published: undefined

یو این آئی اردو کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز دارالحکومت کا کم سے کم درجہ حرارت 3.5 ڈگری سیلسیس تک گر گیا۔ لودھی روڈ میں درجہ حرارت مزید گر کر 3.4 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا جو معمول سے 4 ڈگری کم ہے۔ پالم میں کم سے کم درجہ حرارت 5.9، اور آیا نگر میں 4.0 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ این سی آر خطہ کے بیشتر علاقوں میں کہرے کی گھنی چادر چھائی ہوئی تھی جس کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

Published: undefined

ہندوستانی ریلوے کے مطابق، ملک کے مختلف حصوں سے دہلی آنے والی تقریباً 22 ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل (آئی جی ایل) ہوائی اڈے پر کئی فلائٹ آپریشن بھی شدید دھند کی وجہ سے متاثر ہوئے۔ دریں اثناء، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور اتر پردیش کے کچھ علاقوں میں کہرا چھایا ہوا ہے اور کم از کم درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری کم ریکارڈ کیا گیا۔ دارالحکومت میں 18 جنوری تک شدید دھند کے ساتھ سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

اگلے 24 گھنٹوں کے دوران، شمال مغربی ہندوستان میں کم سے کم درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی متوقع نہیں ہے، جس کے بعد اگلے تین دنوں تک درجہ حرارت میں 2-3 ڈگری سیلسیس کا اضافہ متوقع ہے۔ مزید برآں، تازہ مغربی تلاطم سے منگل کے روز مغربی ہمالیائی علاقے میں اثر پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ