قومی خبریں

مدھیہ پردیش میں پرینکا گاندھی پر ایف آئی آر سے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بگھیل ناراض، کہا 'اس سے سچائی دبنے والی نہیں'

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے 50 فیصد کمیشن کو لے کر ٹوئٹ کرنے پر پرینکا گاندھی کے خلاف درج ایف آئی آر سے متعلق کہا کہ معاملہ درج کیے جانے سے سچائی چھپ نہیں جائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>پرینکا گاندھی،&nbsp;تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پرینکا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس

 

مدھیہ پردیش میں مبینہ طور پر ٹھیکیداروں کی تنظیم کے خط کے سہارے 50 فیصد کمیشن سے متعلق ٹوئٹ کرنے پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سمیت دیگر لیڈروں پر معاملہ درج کیے جانے کے معاملے میں چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایف آئی آر درج کیے جانے سے سچائی چھپ نہیں جائے گی۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے یہ بیان نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے دیا اور کہا کہ بی جے پی کا مشن ہے 50 فیصد کمیشن۔ جب ٹھیکیدار خود لکھ رہے ہیں کہ 50 فیصد کمیشن لیا جا رہا ہے تو مزید کیا ثبوت چاہیے؟ ہماری لیڈر پرینکا گاندھی پر ایف آئی آر کرنے سے سچائی پوشیدہ ہونے والی نہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ کانگریس کی مدھیہ پردیش یونٹ کے سابق ریاستی صدر ارون یادو نے مائیکرو اینڈ میڈیم کیٹگری کانٹریکٹر ایسو سی ایشن کا ایک خط جاری کر حکومت کو گھیرا، اس خط میں 50 فیصد کمیشن دیئے جانے کی بات کہی گئی تھی۔

Published: undefined

اس معاملے پر جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی و دیگر لیڈروں نے بھی ٹوئٹ کر اپنی رائے ظاہر کی۔ اس معاملے کے طول پکڑنے پر بی جے پی جارح ہوئی اور خط کو ہی فرضی قرار دیتے ہوئے 41 مقامات پر رپورٹ درج کرائی۔ ان میں پرینکا گاندھی، کمل ناتھ، ارون یادو اور جئے رام رمیش سمیت دیگر لیڈروں کو ملزم بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined