بہار کے کئی اضلاع میں سیلاب کا خطرہ، کوسی ندی کی آبی سطح میں لگاتار اضافہ، نشیبی علاقے غرقاب

نیپال میں کوسی ندی کے ڈوبںے والے علاقوں میں ہوئی بھاری بارش کے سبب صبح ویر پور واقع کوسی براج پر 462345 کیوسیک پانی کا بہاؤ درج کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سیلاب، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سیلاب، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بہار میں کوسی ندی کے ڈوبنے والے علاقوں میں ہوئی موسلادھار بارش کے سبب کوسی کی آبی سطح میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس سے کوسی کے آس پاس والے علاقوں میں سیلاب کی حالت بگڑنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔

بہار کے وزیر برائے آبی وسائل سنجے کمار جھا نے پیر کی صبح ٹوئٹ کر لکھا ہے کہ نیپال میں کوسی ندی کے ڈوبنے والے علاقوں میں ہوئی بھاری بارش کے سبب صبح ویرپور واقع کوسی براج میں زیادہ سے زیادہ 462345 کیوسیک پانی کا بہاؤ درج کیا گیا ہے۔ اس سے کوسی ندی کی آبی سطح میں اضافہ کا امکان ہے۔ انھوں نے آگے لکھا کہ سیلاب سے حفاظت کے لیے آبی وسائل محکمہ کے افسر اور انجینئر الرٹ ہیں اور سبھی پشتوں کی دن رات نگرانی کی جا رہی ہے۔


اِدھر محکمہ آبی وسائل کے مطابق ویر پور براج پر صبح زیادہ سے زیادہ 462345 کیوسیک آبی بہاؤ درج کیا گیا ہے، جو اس سال کا سب سے زیادہ آبی بہاؤ ہے۔ اتنا ہی نہیں، سال 1989 کے بعد اب تک کا یہ سب سے زیادہ آبی بہاؤ ہے۔

واضح رہے کہ کوسی ندی نیپال علاقہ سے سپول ضلع کے تحت ویرپور میں ہندوستانی زمین میں داخل ہوتی ہے۔ داخلے نکتے کے نزدیک کوسی ندی پر کوسی براج موجود ہے۔ کوسی ندی سپول، مدھوبنی، سہرسہ، دربھنگہ، کھگڑیا، مدھے پورہ اور کٹیہار ضلعوں سے متاثر ہوتے ہوئے کٹیہار ضلع کے کرسیلا میں گنگا ندی کے بائیں کنارے پر ملتی ہے۔


محکمہ کے مطابق کوسی ندی پر گیج علاقہ بلتارا اور کرسیلا میں پانی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے۔ اِدھر نیپال علاقہ میں گنڈک ندی کے ڈوب علاقہ میں ہوئی بارش کے سبب پیر کو صبح آٹھ بجے والمیکی نگر براج سے اس سال کا سب سے زیادہ آبی بہاؤ 3.03 لاکھ کیوسیک بہاؤ ہوا ہے اور اس کی روش بڑھنے کی ہے۔ فی الحال گنڈک ندی پر گیج والی جگہ ڈمریا گھاٹ میں پانی خطرے کے نشاے سے اوپر بہہ رہا ہے۔

کملا بلان ندی جئے نگر اور جھنجھار پور ریل پل پر خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے، جبکہ گنگا ندی کی آبی سطح کہلگاؤں میں خطرے کے نشان سے اوپر ہے۔ حالانکہ یہاں آبی سطح مستحکم ہے، لیکن بکسر، دیگھا، گاندھی گھاٹ، ہاتھیدہ، مونگیر اور بھاگلپور کی آبی سطح میں کمی کی روش ہے۔ اس درمیان کوسی، گنڈک اور کملا بلان ندیوں میں غیر معمولی آبی بہاؤ کے مدنظر سبھی علاقائی انجینئرس اور ضلع انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔