قومی خبریں

نتیش کے لیے مصیبت بنے چراغ پاسوان، کھلا خط لکھ کر ووٹروں کو دی نصیحت

ایل جے پی سربراہ چراغ پاسوان بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ انھوں نے بہار کے نام ایک کھلا خط لکھ کر کہا ہے کہ "جے ڈی یو کو ایک بھی ووٹ دیا تو آپ کے بچے ہجرت کو مجبور ہو جائیں گے۔"

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

این ڈی اے سے آدھا ادھورا ناطہ توڑنے کے بعد لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) سربراہ چراغ پاسوان نے پیر کے روز بہار کے لوگوں کو ایک کھلا خط لکھا ہے۔ خط میں کسی بھی حالات میں شکست نہیں ماننے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ خط میں جے ڈی یو امیدواروں کو ووٹ نہیں دینے کی خصوصی طور پر اپیل کی گئی اور کہا گیا ہے کہ جے ڈی یو امیدوار کو دیا گیا ایک بھی ووٹ کل آپ کے بچے کو ہجرت کرنے پر مجبور کرے گا۔

Published: undefined

چراغ نے اپنے خط میں 'بہار فرسٹ-بہاری فرسٹ' کی سوچ نہیں مٹنے دوں گا، کی بات کرتے ہوئے لکھا کہ "پاپا کا حصہ ہوں، کبھی بھی حالات سے شکست نہیں مانوں گا اور نہ ہی کسی بھی قیمت پر 'بہار فرسٹ-بہاری فرسٹ' کی سوچ کو مٹنے دوں گا۔" انھوں نے خط میں این ڈی اے سے باہر نکلنے کے اپنے فیصلے کو درست ٹھہراتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ فیصلہ بہار پر راج کرنے کے لیے نہیں، بلکہ ناز کرنے کے لیے لیا گیا ہے۔ انھوں نے آگے لکھا ہے کہ "پاپا نے مجھے ہمیشہ کہا ہے کہ کبھی بھی تنہا چلنے سے مت گھبرانا، اگر راستہ اور مقصد ٹھیک ہوگا تو لاکھوں لوگ تمھارے ساتھ آئیں گے۔ پاپا ممی اور آپ سبھی کی دعاؤں سے ابھی طویل سفر طے کرنا ہے، ابھی اور تجربہ حاصل کرنا ہے۔"

Published: undefined

چراغ پاسوان نے آئندہ بہار اسمبلی انتخابات کے تعلق سے خط میں لکھا ہے کہ "بہار ریاست کی تاریخ کا یہ بڑا نتیجہ خیز لمحہ ہے۔ 12 کروڑ بہاریوں کی زندگی اور موت کا سوال ہے، کیونکہ اب ہمارے پاس کھونے کے لیے مزید وقت نہیں ہے۔" انھوں نے خط میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایل جے پی کی راہ آسان نہیں ہے، لیکن لڑیں گے بھی اور جیتیں گے بھی۔ خط کے آخر میں انھوں نے اپنے کارکنان سے پوری طاقت سے متحد ہونے اور ایل جے پی کے امیدواروں کو جتانے کی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined