قومی خبریں

چھتیس گڑھ: نکسلیوں کے خلاف سلامتی دستوں کی مہم جاری، بیجا پور میں تصادم میں 22 نکسلی ڈھیر

مارے گئے نکسلیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ کارروائی کے دوران نکسلیوں کے پاس سے بڑے پیمانے پر اسلحہ اور دھماکہ خیز اشیاء بھی برآمد کی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>چھتیس گڑھ تصادم&nbsp; (فائل)/ آئی اے این ایس</p></div>

چھتیس گڑھ تصادم  (فائل)/ آئی اے این ایس

 
IANS_ARCH

چھتیس گڑھ کے بیجا پور ضلع کے کریگٹا کی بڑی اور ناقابل رسائی پہاڑیوں میں گزشتہ دو ہفتہ سے سلامتی دستوں کے ذریعہ بڑے پیمانے پر نکسلی مخالف مہم چلائی جا رہی ہے۔ اسی مہم کے تحت منگل کی دیر رات ایک بڑا تصادم ہوا جس میں سلامتی دستوں نے 22 نکسلیوں کو مار گرایا۔ مارے گئے نکسلیوں کی تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔ اس کارروائی کے دوران نکسلیوں کے پاس سے اسلحہ اور دھماکہ خیز اشیاء بھی برآمد کی گئی ہے۔

Published: undefined

’امر اُجالا‘ کی خبر کے مطابق یہ آپریشن گزشتہ 15 دنوں سے مسلسل جاری ہے۔ جس میں کئی نکسلیوں کو موت کے گھاٹ اتارا جا چکا ہے۔ کریگٹا علاقے کی جغرافیائی حالت کو دیکھتے ہوئے تلاشی مہم کو چیلنجنگ بتایا جا رہا ہے لیکن سلامتی دستوں کے جوان تلاشی اور گشتی مہم چلا رہے ہیں۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق اس علاقے میں کچھ بڑے نکسلی رہنماؤں اور بٹالین نمبر ایک کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی تھی جس کی بنیاد پر آپریشن کو تیز کیا گیا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مارے گئے نکسلیوں کی تعداد ابھی بھی بڑھ سکتی ہے کیونکہ کئی دیگر ٹھکانوں پر بھی سلامتی دستوں کی کارروائی جاری ہے۔

Published: undefined

حالانکہ اس تصادم کو لے کر ابھی تک مقامی پولیس کی طرف سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ کریگٹا پہاڑی علاقہ پہلے بھی نکسلی سرگرمیوں کے لیے جانا جاتا رہا ہے۔ ایسے میں سلامتی دستوں کی یہ کارروائی اس پورے علاقے میں نکسلی نیٹ ورک کو کمزور کرنے کی سمت میں ایک بڑی کامیابی مانی جا رہی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی فوج جہاں ایک طرف نکسلیوں کے خلاف لڑائی لڑ رہی ہے وہیں دوسری طرف دہشت گردی کے خلاف بھی وہ مہم چھیڑ چکی ہے۔ ’آپریشن سندور‘ کے تحت ہندوستانی فوج نے آدھی رات ڈیڑھ بجے رافیل اور کروز میزائلس کے ذریعہ پاکستان اور پاک مقبوضہ کشمیر کے 9 دہشت گرد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا تھا۔ اس کارروائی میں دہشت گرد تنظیموں کے کئی ٹریننگ کیمپ تباہ ہو گئے اور 90 سے زیادہ دہشت گردوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined