
فائل، تصویر سوشل میڈیا
چھتیس گڑھ میں بیجا پور اور نارائن پور سے متصل مہاراشٹر کی سرحد پر سلامتی دستوں اور نکسلیوں کے درمیان اتوار کی صبح شدید تصادم ہوا۔ اس مڈبھیڑ میں 12 سے زیادہ نکسلیوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ کارروائی کے دوران 2 جوان بھی شہید ہوئے ہیں جبکہ 2 دیگر زخمی ہیں۔ زخمیوں کو بحفاظت واپس لانے کے لیے جگدل پور سے ہیلی کاپٹر بھیجے گئے ہیں۔
Published: undefined
اس دوران تصادم کی جگہ پر سے آٹومیٹک اسلحے بھی برآمد کیے گئے۔ چھتیس گڑھ میں سلامتی دستے نکسلیوں کے خلاف پورے ایکشن میں نظر آ رہے ہیں اور مسلسل ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ بیجا پور کے فرسے گڑھ تھانہ نیشنل پارک علاقے میں مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ کی سرحد پر صبح سے ہی تصادم جاری ہے۔ ڈی آر جی بیجا پور، ایس ٹی ایف، سی-60 کے جوانوں کے ساتھ صبح 8 بجے سے تصادم شروع ہوا۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق نیشنل پارک علاقے میں نکسلیوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ سلامتی دستوں کو روانہ کیا گیا تھا۔ اے ایس پی چندرکانت گورنا نے بتایا کہ صبح سے ہی نیشنل پارک ایریا میں نکسلیوں کے ساتھ جوانوں کا تصادم جاری ہے۔ اس کارروائی میں اب تک 12 نکسلیوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ حالانکہ مرنے والے نکسلیوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔ جائے وقوع پر نکسلیوں کی کئی لاشیں دیکھی گئی ہیں۔ علاقے میں وسیع پیمانے پر سرچ مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں تفصیلی جانکاری فوج کے ذریعہ بعد میں دی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined