
اشوک گہلوت (فائل)، تصویر 'ایکس' @ashokgehlot51
کانگریس کے سینئر رہنما اور راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ہفتہ کو سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یادگاری مقام کے معاملے پر بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ڈاکٹر منموہن سنگھ کی عزت ہے، جب وہ بولتے تھے تو دنیا سنتی تھی۔ مرکزی حکومت ان کی یادگار بنانے کے لیے سیاست کر رہی ہے۔ کانگریس رہنما نے منموہن سنگھ کے آخری سفر کے لیے راج گھاٹ میں زمین الاٹمنٹ کو لے کر مرکزی حکومت کی وضاحت پر کہا کہ جب زمین دینا ہی تھا تو پہلے ہی کیوں نہیں اعلان کیا؟ جب پورے ملک سے آواز اٹھنے لگی تب جاکر حکومت نے اعلان کیوں کیا؟
انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے ڈاکٹر منموہن سنگھ جی جیسی عظیم شخصیت کی آخری رسوم اور یادگار بنانے کو لے کر غیر ضروری تنازعہ پیدا کیا ہے۔ جس شخصیت کی پوری دنیا میں عزت کی جا رہی ہے، اس شخص کی آخری رسوم حکومت ہند کسی خاص مقام کی جگہ نگم بودھ گھاٹ پر کروا رہی ہے۔
Published: undefined
اشوک گہلوت نے کہا کہ سال 2010 میں ہماری حکومت نے بی جے پی کے ذریعہ مطالبہ کیے جانے کے بغیر ہی سابق نائب صدر جمہوریہ بھیروں سنگھ شیخاوت کے انتقال کے بعد ان کے کنبہ سے بات کرکے جئے پور میں ان کی آخری رسوم کے لیے فوراً خصوصی جگہ دستیاب کرائی اور وہیں یادگار کی تعمیر کروائی گئی۔ کانگریس حکومت نے 2012 میں مہاراشٹر میں بال ٹھاکرے کے انتقال کے بعد ممبئی کے شیواجی پارک میں خصوصی مقام دستیاب کرا کر آخری رسوم کی ادائیگی کروائی تھی۔
Published: undefined
گہلوت نے آگے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ سبھی پارٹیوں کے رہنماؤں کو احترام کے ساتھ وداعی دی لیکن بی جے پی کے ذریعہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کے ساتھ ایسا رویہ افسوسناک ہے۔ آج ان کے انتقال پر پورے ملک میں سوگ کا ماحول ہے۔ جب ملک کے لوگوں نے حکومت کے اس قدم پر ناراضگی کا اظہار کیا تب عوامی جذبات کے دباؤ میں بی جے پی حکومت مستقبل میں یادگار بنانے کا اعلان کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined