قومی خبریں

رام مندر تعمیر کے آغاز پر 5 اگست کو ملک بھر میں جشن منائیں: وی ایچ پی

وشو ہندو پریشد نے تمام عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ 5 اگست کو تمام عقیدت مند اپنے گھروں اور آشرموں سے اس بھومی پوجن کا مشاہدہ کریں، آرتی اور نذرانہ پیش کریں اور پرساد بانٹیں۔

وی ایچ پی کے جنرل سکریٹری ملند پرانڈے / تصویر ٹوئٹر
وی ایچ پی کے جنرل سکریٹری ملند پرانڈے / تصویر ٹوئٹر 

نئی دہلی: وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے رام مندر کی تعمیر کے آغاز کے موقع پر 5 اگست کو پورے ملک میں ایک تہوار کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے۔ وی ایچ پی نے اس سلسلے میں ایک جامع ایکشن پلان تیار کیا ہے۔

Published: undefined

وی ایچ پی کے جنرل سکریٹری ملند پرانڈے نے کہا کہ 5 اگست کو جہاں وزیر اعظم نریندر مودی ایودھیا میں بھگوان رام کے مندر کی تعمیر کے آغاز کے لئے عقیدت مند سنتوں، ٹرسٹیوں اور دیگر معززین کے ساتھ ایودھیا میں بھومی پوجن کررہے ہوں گے، پورا ملک اس منظر کو دیکھے گا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ہندو سماج کی سیکڑوں سال کی تمنا پوری ہونے کے اس موقع پر وشو ہندو پریشد نے تمام عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ 5 اگست کو تمام عقیدت مند اپنے گھروں اور آشرموں سے اس بھومی پوجن کا مشاہدہ کریں، آرتی اور نذرانہ پیش کریں اور پرساد بانٹیں۔

Published: undefined

وی ایچ پی کے جنرل سکریٹری نے عقیدت مندوں کو متنبہ بھی کیا کہ مذکورہ بھومی پوجن کے پروگرام میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی تمام تدبیریں اپنائی جائیں اور اس سلسلے میں حکومت اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined