قومی خبریں

بہار ضمنی انتخاب: آر جے ڈی نے کڑھنی اسمبلی سیٹ سے امیدوار نہیں اتارنے کا کیا فیصلہ، منوج کشواہا کی حمایت کا اعلان

جنتا دل یو کے ریاستی دفتر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں پارٹی کے قومی صدر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے کڑھنی اسمبلی سیٹ سے ضمنی انتخاب کے لیے منوج کشواہا کے نام کا اعلان کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بہار کے کڑھنی اسمبلی سیٹ کے لیے ہونے والے ضمنی انتخاب میں آر جے ڈی اپنا امیدوار نہیں اتارے گی۔ اس سیٹ پر آر جے ڈی نے جنتا دل یو امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ مظفر پور ضلع کے کڑھنی اسمبلی حلقہ کے لیے ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے مہاگٹھ بندھن کے لیڈروں نے ہفتہ کے روز امیدوار کا اعلان کر دیا۔ وہاں سے جنتا دل یو کے منوج کشواہا مہاگٹھ بندھن کے امیدوار ہوں گے۔

Published: undefined

جنتا دل یو کے ریاستی دفتر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں پارٹی کے قومی صدر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے کڑھنی اسمبلی سیٹ سے ضمنی انتخاب کے لیے منوج کشواہا کے نام کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ کشواہا مہاگٹھ بندھن کے امیدوار ہوں گے۔ اس پریس کانفرنس میں مہاگٹھ بندھن میں شامل سبھی سات پارٹیوں کے نمائندے بھی شامل تھے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ کڑھنی اسمبلی سیٹ آر جے ڈی کے قبضے میں تھی۔ آر جے ڈی کے انل سہنی کے نااہل قرار دیے جانے کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی ہے۔ رکن پارلیمنٹ رہتے ہوئے فرضی یاترا بھتہ کے معاملے میں عدالت نے انھیں قصوروار پایا تھا۔ اس کے بعد ان کی اسمبلی رکنیت ختم ہو گئی تھی۔ اب آئندہ 5 دسمبر کو کڑھنی اسمبلی حلقہ کے لیے ہونے والے ضمنی انتخاب کی ووٹنگ ہونی ہے۔

Published: undefined

منوج کشواہا قبل میں دو بار کڑھنی سے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ قبل میں وہ بی جے پی کے کیدار گپتا کو کڑھنی اسمبلی حلقہ سے ہرا چکے ہیں۔ بہار اسمبلی انتخاب 2020 کے وقت کڑھنی سیٹ پر آر جے ڈی کے انل سہنی نے جیت درج کی تھی۔ انھوں نے اپنے قریبی حریف کیدار پرساد گپتا کو 712 ووٹوں کے فرق سے ہرایا تھا۔ 2015 کے اسمبلی انتخاب کی بات کریں تو بی جے پی امیدوار کیدار پرساد گپتا نے جنتا دل یو کے منوج کشواہا کو 11 ہزار سے زائد ووٹوں سے ہرایا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined