اتراکھنڈ میں کانگریس کا ’لوک بھون گھیراؤ‘، عوامی سیلاب کو 2027 کا مینڈیٹ قرار دیا

کانگریس نے ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’’ریاستی عوام اب ناانصافی، مہنگائی، بے روزگاری اور بگڑتے امن و امان پر خاموش بیٹھنے والے نہیں ہیں اور اس جنگ میں کانگریس ہر محاذ پر عوام کے ساتھ کھڑی ہے‘‘

<div class="paragraphs"><p>کانگریس کا’لوک بھون گھیراؤ‘ مارچ، تصویر :کانگریس ’ایکس‘ ہینڈل&nbsp;<a href="https://x.com/INCIndia">@INCIndia</a></p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

دہرادون: اتراکھنڈ میں بی جے پی حکومت کے خلاف دہرادون میں منعقدہ کانگریس کے ’لوک بھون گھیراؤ‘ پروگرام کو پارٹی نے 2027 کے اسمبلی انتخابات کا مینڈیٹ قرار دیتے ہوئے اسے عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف اعلانِ جنگ بتایا ہے۔ منگل کو کانگریس نے اپنے سرکاری ’ایکس‘ ہینڈل پر جاری پوسٹ میں کہا کہ دہرادون میں امڈنے والا عوامی سیلاب اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست کی عوام بدعنوانی، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف فیصلہ کن لڑائی کے لیے تیار ہے۔

پارٹی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’’یہ امڈتا عوامی سیلاب عوام مخالف بی جے پی حکومت کے خلاف للکار ہے، 2027 کا مینڈیٹ ہے۔ اس مظاہرے کی گونج نے واضح کر دیا ہے کہ ریاست کے لوگ بگڑتی نظم و نسق کی صورتحال، مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی پر خاموش رہنے والے نہیں ہیں۔‘‘ پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ پارٹی ہر محاذ پر عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ناانصافی کے خلاف مضبوطی سے جدوجہد جاری رکھے گی۔


قابل ذکر ہے کہ پیر کو دہرادون میں کانگریس نے ’لوک بھون گھیراؤ‘ کے تحت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ پارٹی کارکنان اور رہنما پریڈ گراؤنڈ میں جمع ہوئے، جہاں سے ریاستی صدر گنیش گودیال اور دیگر سینئر رہنماؤں کی قیادت میں لوک بھون کی طرف مارچ کیا گیا۔ اس احتجاج میں سابق وزیراعلیٰ ہریش راوت، ریاستی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف یشپال آریہ، انتخابی مہم کمیٹی کے چیئرمین پریتم سنگھ، سابق ریاستی صدر کرن مہرا، مہیلا کانگریس کی قومی صدر الکا لامبا سمیت متعدد رہنما اور کارکنان شریک ہوئے۔

لوک بھون کی جانب مارچ کے دوران پولیس نے ہاتھی بڑکلا کے قریب بیریکیڈنگ کر کے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر کچھ دیر کے لیے پولیس اور کارکنان کے درمیان دھکا مکی کی صورتحال بھی پیدا ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق تقریباً 300 کارکنوں کو حراست میں لیا گیا، جس کے بعد کئی مظاہرین سڑک پر دھرنے پر بیٹھ گئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔


احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رہنماؤں نے ریاست میں نظم و نسق کی بگڑتی صورتحال، جنگلی جانوروں کے حملوں، مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل کو اجاگر کیا اور الزام لگایا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل میں ناکام رہی ہے۔ پارٹی قیادت نے ’لوک بھون گھیراؤ‘ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست بھر سے کارکنوں کی شرکت عوامی ناراضگی کی عکاس ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔