کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا میں بکھرے روایت کے رنگ، کارکن نے آزمائے کُشتی میں ہاتھ

مہاراشٹر مرحلے کے چھٹے دن آج صبح چھ بجے یاترا کلامنوری تعلقہ کے شیولا گاؤں میں دوبارہ شروع ہوئی۔ یاترا کل شام ناندیڑ سے ہنگولی میں داخل ہوئی تھی۔

ؓبھارت جوڑو یاترا / ٹوئٹر
ؓبھارت جوڑو یاترا / ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

ہنگولی (مہاراشٹر): انڈین نیشنل کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں ہفتہ کو پارٹی کے 7 ہزار کارکنوں نے کولہا پوری میلہ کشتی میں حصہ لیا۔ مہاراشٹر مرحلے کے چھٹے دن آج صبح چھ بجے یاترا کلامنوری تعلقہ کے شیولا گاؤں میں دوبارہ شروع ہوئی۔ یاترا کل شام ناندیڑ سے ہنگولی میں داخل ہوئی تھی۔

یاترا صبح تقریباً 10 بجے آرتی گاؤں پہنچ گئی اور وہیں قیام کیا۔ کولہاپور کے 7 کانگریس کارکنوں نے سابق وزیر ستیج (بنٹی) پاٹل کی قیادت میں کولہاپوری پگڑیاں پہن کر پیدل یاترا میں حصہ لیا اور یاترا کے دوران کشتی میں بھی زور آزمائی کی۔


پیدل یاترا کے وقفہ کے بعد کلامنوری کے پاردی موڈ بس اسٹینڈ سے شام 4 بجے شروع ہوگی اور شام 7 بجے ضلع پریشد ہائی اسکول پہنچے گی اور کلامنوری کے آنجہانی شنکر راؤ ساتو آرٹس اینڈ کامرس کالج میں رات کے قیام کے لیے ٹھہرے گی۔

دریں اثنا، کانگریس کے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا گیا ’’ان لہراتے ترنگوں کے ساتھ ملک جڑتا جا رہا ہے۔ بھارت جوڑو یاترا کا یہ سفر یادگار بن رہا ہے، مختلف ریاستوں کی ثقافتوں کا سنگم بن کر ملک کو جوڑتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے۔‘‘ ایک اور ٹوئٹر میں پارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ بھارت جوڑو یاترا کو غیر معمولی حمایت حاصل ہونے کا سلسلہ لگاتار جاری ہے اور اس میں شدت آ رہی ہے۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */