ہماچل انتخابات: راہل گاندھی کی اپیل ’بھاری تعداد میں ووٹنگ کریں، ریاست کی ترقی و خوشحالی کے لئے اہم تعاون کریں‘

راہل گاندھی نے کہا کہ ہماچل پردیش ’او پی ایس‘ کے لئے، ہماچل ووٹ کرے گا روزگار کے لئے، ہماچل ووت کرے گا ’ہر گھر لکشمی کے لئے‘۔ آئیے، بھاری تعداد میں ووٹنگ کریں۔

راہل گاندھی / ٹوئٹر
راہل گاندھی / ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ہماچل پردیش میں اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔ ووٹنگ کو لے کر عوام میں کافی جوش و خروش نظر آ رہا ہے۔ دریں اثنا، انڈین نیشنل کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے ریاست کے ووٹروں سے ووٹنگ کی اپیل کی ہے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’ہماچل ووٹ کرے گا او پی ایس کے لئے۔ ہماچل ووٹ کرے گا روزگار کے لئے۔ ہماچل ووٹ کرے گا ’ہر گھر لکشمی‘ کے لئے، بھاری تعداد میں ووٹ دیجئے اور ہماچل کی ترقی و خوشحال مستقبل کے لیے اپنا اہم تعاون کیجئے۔‘‘

دریں اثنا، کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی ہماچل پردیش کے عوام سے دانشمندی سے ووٹنگ کرنے کی اپیل کی۔ پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’پیارے ہماچل کے باشندو! آپ سب اپنے اور اپنی ریاست کے حالات کو خوب اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ اپنی صورت حال کے پیش نظر دانشمندی سے ووٹنگ کا فریضہ پورا کریں اور ان حالات کو تبدیل کرنے اور ہماچل کے مستقبل کو بننے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ جے ہند۔ جے ہماچل۔‘‘


کانگریس پارٹی کے ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا ’’پرانی پنشن اسکیم کے لئے۔ پکی نوکری کے لئے۔ روزگار کے لئے۔ مہنگائی سے راحت کے لئے۔ بہتر تعلیم کے لئے۔ بہتر مستقبل کے لئے۔ ہماچل کی ترقی کے لئے۔ کانگریس کو ووٹ کریں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */