قومی خبریں

ایس آئی آر میں مصروف بی ایل اوز کے لیے بمپر آفر، خاندان کے ساتھ ملے گا جنگل سفاری اور لنچ کا موقع

ایس آئی آر سے وابستہ بی ایل اوز پر کام کا بھاری بوجھ پڑ رہا ہے۔ انہیں صبح سے رات تک کام کرنا اور لوگوں کو تلاش کرنا پڑتا ہے جس سے ان کے اہل خانہ پر پریشان ہورہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

 پیلی بھیت میں جامع ووٹر لسٹ نظرثانی ( ایس آئی آر) کے کام کو تیز کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ نے بی ایل اوز(بوتھ لیول آفیسرز) کو مراعات کی پیشکش کی ہے۔ جو لوگ سب سے زیادہ فارم کو ڈیجیٹائز کریں گے انہیں اپنے اہل خانہ کے ساتھ جنگل سفاری، چوکا بیچ پر لنچ اور ایک مفت فلم ملے گی۔ اس آفرسے کام کے بوجھ کے باوجود بی ایل اوز خوش ہیں اور تیزی سے کام کر رہے ہیں۔

Published: undefined

اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت میں ایس آئی آر کے کام میں تیزی لانے کے لیے ضلع انتظامیہ نے بی ایل اوز کو بڑی پیشکش کی ہے۔ اس سلسلے میں جو لوگ سب سے زیادہ فارموں کو ڈیجیٹائز کرتے ہیں انہیں پورے خاندان کے ساتھ پیلی بھت ٹائیگر ریزرو میں جنگل سفاری، چوکا بیچ پر لنچ اور مفت فلم دکھائی جائے گی گے۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق ایس آئی آر سے وابستہ بی ایل اوز پر کام کا بھاری بوجھ پڑ رہا ہے۔ انہیں صبح سے رات تک کام کرنا اور لوگوں کو تلاش کرنا پڑتا ہے جس سے ان کے اہل خانہ پر پریشان ہورہے ہیں۔ حالانکہ اس نئی پیشکش سے بی ایل اوز کافی خوش ہیں اور جنگی پیمانے پر کام کر رہے ہیں۔ اس دوران ایک بی ایل او نے بتایا کہ وہ اس آفر سے بہت خوش ہیں اور سب سے پہلے اپنا کام ختم کرنا چاہتے ہیں اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ جنگل سفاری اور لنچ سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

معلوم ہوا ہے کہ کئی بی ایل اوز نے ابھی تک پیلی بھیت ٹائیگر ریزرو کونہیں دیکھا ہے۔ پیلی بھیت کے ضلع ڈپٹی الیکشن افسر پرسون دویدی نے بتایا کہ ضلع کی چاروں اسمبلی میں ایس آئی آر کا کام تیزی سے جاری ہے۔اس کام میں پیلی بھیت کی رینک 9 ویں نمبر پر ہے اوراس کی تازہ صورتحال ہر2 گھنٹے میں آرہی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ضلع میں تیزی سے کام چل رہا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ حوصلہ افزا اسکیم ضلع مجسٹریٹ کے حکم پر شروع کی گئی ہے تاکہ بی ایل اوز کوایس آئی آر کے کام میں زیادہ دلچسپی لینے اور اس میں تیزی لانے کی ترغیب دی جا سکے۔ پہلے بی ایل او کو سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا جائے گا۔ اس ترغیب کا مقصد دلچسپی میں اضافہ اورایس آئی آر کے کام میں تیزی لانا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined