قومی خبریں

بی جے پی انتخاب کو دیکھتے ہوئے بگاڑ سکتی ہے فرقہ وارانہ ہم آہنگی: ڈاکٹر ایوب

ڈاکٹر ایوب نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخاب کو دیکھتے ہوئے بی جے پی میں افرا تفری کا ماحول ہے، وہ ووٹوں کے پولرائزیشن کے لئے صوبہ کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کا کام کرسکتی ہے۔

ڈاکٹر ایوب سرجن، تصویر ٹوئٹر@ppayub
ڈاکٹر ایوب سرجن، تصویر ٹوئٹر@ppayub 

پرتاپ گڑھ: مرکز و صوبوں میں منہگائی و بے روزگاری میں اضافہ کے سبب حکومت کے تئیں عوام میں مزید اشتعال ہے، جس کے سبب بی جے پی آئندہ صوبہ کے اسمبلی انتخاب کو دیکھتے ہوئے ووٹوں کے پولرائزیشن کے لئے صوبہ کے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑ سکتی ہے۔ اس کی حامی تنظیمیں ابھی سے افواہ پھیلا کر ہندو مسلمانوں کو تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہیں۔ افواہوں سے لوگوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن میڈیا کو جاری بیان میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا۔

Published: undefined

ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور یہی ہماری شان ہے، یہاں کا آئین عوام کے مفاد میں ہے۔ عوام کے ہاتھ میں اختیار ہے کہ وہ جسے چاہے اقتدار پر فائز کرے اور جسے چاہے اقتدار سے بے دخل کرے۔ جب تک عوام کی توقعات کو پورا کرنے کے لئے سیاسی پارٹیاں اپنے آپ کو اہل ثابت نہیں کرتیں، اس وقت تک صرف گمراہ کن مہم کے ذریعہ انتخاب ہوتے رہیں گے۔ یہ عمل نہ صرف جمہوری تقاضوں کےمغائر ہوگا، بلکہ اس سے قومی ترقی بھی متاثر ہوگی اور ملک کے مفاد کی تکمیل بھی نہیں ہو سکے گی۔

Published: undefined

ایوب سرجن نے کہا کہ بی جے پی جب سے مرکز و صوبوں میں زیر اقتدار ہوئی ہے، تب سے جمہوریت و آئین کی دھجیاں اڑا رہی ہیں۔ مسلسل آر ایس ایس کے آئین پر کام کرتے ہوئے ملک کے سب سے بڑی اقلیتی طبقے کو اس کی حامی تنظیموں نے نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ جیسے جیسے اسمبلی انتخاب نزدیک آرہا ہیں، ویسے ویسے بی جے پی حامی شرپسند ملک کے امن امان و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے میں کوشاں ہیں۔ ملک میں پٹرولیم مصنوعات، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ، بڑھتی بے روزگاری اور بند ہوتی صنعت کے سبب اب حکومت کے تئیں عوام میں مزید اشتعال ہے۔

Published: undefined

ڈاکٹر ایوب نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخاب کو دیکھتے ہوئے بی جے پی میں افرہ تفری کا ماحول ہے، وہ انتخاب کو دیکھتے ہوئے ووٹوں کے پولرائزیشن کے لئے صوبہ کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کا کام کر سکتی ہے۔ عوام میں بی جے پی کے خلاف آواز اٹھنے لگی ہے۔ لوگ پریشان ہیں انہیں دو وقت کی روٹی کے لئے جدو جہد کرنی پڑ رہی ہے۔ حالات یہ ہیں کہ اوسط درجہ و مزدور طبقے کے سامنے اس منہگائی کے دور میں بڑے مسائل ہیں، ان کے سامنے مزید تاریکی ہے۔

Published: undefined

ایوب سرجن نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے تصفیہ کے برعکس فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو درہم برہم کر انتخاب میں کامیابی کا خواب دیکھ رہی ہے۔ عوام اب سمجھ چکی ہے کہ بی جے پی کے پاس عوامی مفاد کا مدعہ نہیں ہے، وہ صرف سرمائے داروں کے مفاد کے لئے کام کر رہی ہے،عوامی مسائل سے اب کوئی مطلب نہیں ہے۔ عوام اب گمراہ ہونے والی نہیں ہے، انتخاب میں بی جے پی کو منہ توڑ جواب دے گی۔ پیس پارٹی عوام کو حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے بیدار کرنے کا کام کر رہی ہے۔ محتاط رہیں تاکہ شرپسند امن امان بگاڑنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined