قومی خبریں

بہار: نظامِ قانون کی بدتر حالت پر اب جاگی نتیش حکومت، اٹھائے اہم اقدام

بہار میں 10 طرح کے سنگین جرائم کے درجہ میں قتل، ڈکیتی، لوٹ، رنگداری، چین یا موبائل چھیننے، خواتین اور ایس سی-ایس ٹی کے خلاف جرائم سمیت عوامی مقامات پر فائرنگ و دیگر جرائم شامل ہیں۔

بہار پولیس، علامتی تصویر آئی اے این ایس
بہار پولیس، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

بہار میں نظامِ قانون کی حالت انتہائی خستہ ہے۔ اس تعلق سے اب نتیش حکومت کی نیند ٹوٹتی نظر آ رہی ہے۔ ریاستی وزارت داخلہ نے جرائم کے واقعات پر لگام لگانے اور سبھی اضلاع کو سنگین درجہ کے جرائم پر نکیل کسنے کے لیے گرفتاری سے سزا دلانے تک کی ہدایت دیتے ہوئے ذمہ داریاں طے کر دی ہیں۔

Published: undefined

بہار میں 10 طرح کے سنگین جرائم کے درجہ میں قتل، ڈکیتی، لوٹ، رنگداری، چین یا موبائل چھیننے، خواتین اور ایس سی-ایس ٹی کے خلاف جرائم سمیت عوامی مقامات پر فائرنگ و دیگر جرائم شامل ہیں۔ محکمہ داخلہ نے اس کے لیے تفصیلی گائیڈلائنس جاری کیے ہیں۔ حکم میں سنگین درجہ کے جرائم کی روزانہ پولیس ہیڈکوارٹر کی سطح پر مانیٹرنگ کرنے کو کہا گیا ہے۔

Published: undefined

حکم دیا گیا ہے کہ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ روزانہ اس بات کی مانیٹرنگ کر رپورٹ دیکھیں گے کہ کتنے جرائم پیشے روزانہ گرفتار ہو رہے ہیں اور کسانوں کے خلاف روزانہ وارنٹ جاری کیے جا رہے ہیں۔ محکمہ داخلہ نے ڈی ایس پی اور اس سے اوپر کے جرائم پیشوں کو لگاتار اپنے ماتحت تھانوں کا جائزہ لینے کو کہا ہے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ وارنٹ جاری ہونے اور اس پر عمل ہونے تک کی جانکاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ گشت کرنے کو لے کر تھانے دار کی ذمہ داری طے کی گئی ہے۔ تھانے میں آئندہ 24 گھنٹے کے روسٹر تیار رکھنے ہوں گے۔ گشت کرنے والی ٹیم کو بھی گشت کے دوران کیے گئے کاموں کو ایک رجسٹر میں لکھنا لازم کیا گیا ہے۔ کوئی واقعہ ہونے کے لیے متعلقہ تھانہ انچارج ذمہ دار ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined