قومی خبریں

بہار: شادی کی تقریب سے لوٹ رہے جے ڈی یو لیڈر کا گولی مار کر قتل

جے ڈی یو لیڈر کے قتل کی خبر موصول ہوتے ہی آر جے ڈی کے لیڈر لالو پرساد یادو کی بیٹی میسا بھارتی بھی پونپون پہنچیں اور متاثرہ کنبہ سے ملاقات کی

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

پٹنہ: بہار میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے لئے ووٹنگ سے قبل تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پٹنہ میں بدھ کی شب جے ڈی یو لیڈر کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ نیوز پورٹل ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق جے ڈی یو کے لیڈر پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب ہو ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔

Published: undefined

یہ واقعہ پٹنہ کے پونپون علاقہ میں پیش آیا۔ واقعہ کے دوران سوربھ کمار کے ساتھ موجود شخص کو بھی گولی لگی ہے۔ جے ڈی یو لیڈر کے قتل کے بعد حامیوں میں بھاری غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ مشتعل حامیوں نے کافی ہنگامہ کیا۔

سوربھ کمار نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے نوجوان لیڈر تھے۔ رپورٹ کے مطابق انہیں بائیک سوار چار افراد نے گولیوں کا نشانہ بنایا۔ سوربھ کمار کے سر میں دو گولی ماری گئی۔ جبکہ ان کے ساتھ مُنمُن کو تین گولی مار گئی۔ زخمی حالت میں دونوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹروں نے سوربھ کمار کو مردہ قرار دے دیا اور ان کے ساتھ مُنمُن کا سنگین حال میں علاج چل رہا ہے۔

Published: undefined

واقعہ کی اطلاع موصول ہونے کے ساتھ ہی دیر رات گئے پٹنہ پولیس کی خصوصی ٹیم موقع پر پہنچی اور تفتیش شروع کر دی۔ قتل کے بعد مشتعل لوگوں نے سڑک پر جام لگا دیا۔ ے ڈی یو لیڈر کے قتل کی خبر موصول ہوتے ہی آر جے ڈی کے لیڈر لالو پرساد یادو کی بیٹی میسا بھارتی بھی پونپون پہنچیں اور متاثرہ کنبہ سے ملاقات کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ