اپنی شکست دیکھ کر مودی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: سنجے سنگھ

کیجریوال کے کام کی وجہ سے ہی ہم فخر سے کہتے ہیں کہ ان کی حکومت نے دہلی والوں کے بچوں کو مفت تعلیم، صحت، بجلی، پانی، بزرگوں کو تیرتھ یاترا، ماؤں اور بیٹیوں کو بس کا مفت سفرفراہم کرانے کا کام کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی شکست کا اندیشہ ہوگیا ہے، اس لیے وہ طرح طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سنجے سنگھ نے بدھ کو یہاں جنوبی دہلی لوک سبھا حلقہ کے پالم میں 'جیل کا جواب ووٹ سے' قرارداد میٹنگ میں کہا کہ ملک میں جاری آمریت کے خلاف عوامی حمایت حاصل کرنے آئے ہیں۔ آج دہلی والوں کا بیٹا جیل میں ہے۔ پچھلے نو سالوں میں کیجریوال نے آپ کا بھائی اور آپ کا بیٹا بن کر آپ کی خدمت کی ہے۔ اروند کیجریوال کے کام کی وجہ سے ہی ہم فخر سے کہتے ہیں کہ کیجریوال حکومت نے آپ کے بچوں کو مفت تعلیم، صحت، بجلی، پانی، بزرگوں کو تیرتھ یاترا، ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو بس کا سفردینے کا کام کیا ہے۔


سنجے سنگھ  بھی چھہ ماہ جیل میں بتانے کے بعد ضمانت پر باہر ہیں  اور جس دن سے وہ ضمانت پر رہا ہوئے ہیں انہوں نے بی جے پی کے خلاف اعلان جنگ کیا ہوا ہے اور جہاں بھی وہ جا رہے ہیں وہ کیجریوال کی رہائی کی بات کر رہے ہیں اور بی جے پی پر حملہ بول رہے ہیں۔ واضح رہے آبکاری  گھوٹالے کی وجہ سے دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور وزیر اعلی اروند کیجریوال جیل میں بند ہیں ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔