’مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار‘، کانگریس صدر کھڑگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کھڑگے نے کہا کہ مودی و شاہ عوام کے لیے نہیں بلکہ امبانی و اڈانی کے لیے جی رہے ہیں، وہ ان کے لیے ہی اقتدار چاہتے ہیں، عوام کے لیے نہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ملکا رجن کھڑگے / ویڈیو گریب</p></div>

ملکا رجن کھڑگے / ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

اپنے آبائی ضلع کلبرگی کے افضل پور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ مودی کہتے ہیں کہ گاندھی خاندان نے ملک کو لوٹا ہے۔ آپ وزیر اعظم ہیں، لوٹا ہوا پیسہ واپس دلائیں۔ انہوں نے مودی کو لوٹی گئی دولت گاندھی خاندان سے واپس لینے کا چیلنج پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس خاندان کا کوئی بھی فرد 1989 کے بعد وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ یا وزیر نہیں رہا۔ ایسے میں ان پر الزام عائد کرنا بے معنی ہو جاتا ہے۔


کانگریس کے قومی صدر نے کہا کہ مودی کہتے ہیں انہوں نے بڑے بڑے کام کیے ہیں۔ کیا کیا ہے آپ نے؟ سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے جو بڑے بڑے کارخانے قائم کیے تھے، آپ انہیں فروخت کر رہے ہیں اور کھا رہے ہیں۔ کھڑگے نے مزید کہا کہ اس ملک میں یہ ہو رہا ہے کہ دو دکاندار ہیں اور دو خریدار ہیں۔ دکاندار مودی-شاہ ہیں اور خریدار امبانی-اڈانی ہیں۔ کھڑگے نے دعویٰ کیا کہ مودی اور شاہ ملک کی عوام کے لیے نہیں بلکہ امبانی اور اڈانی کے لیے جی رہے ہیں۔ انہوں نے جلسے میں موجود لوگوں سے کہا کہ وہ (مودی اور شاہ) ان (امبانی اور اڈانی) کے لیے اقتدار چاہتے ہیں، آپ کے لیے نہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔