قومی خبریں

تمل ناڈو کے شہر وانمباڑی میں بھارت جوڑو نیائے یاترا ’بائیک ریلی‘ کا انعقاد، ’جمہوریت اور مساوات کو برقرار رکھنے کی اجتماعی کوشش‘

تمل ناڈو کے وانمباڑی شہر میں بھارت جوڑو نیائے یاترا ’بائیک ریلی‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکت کرنے والے افراد نے انصاف، بھائی چارے اور ہم آہنگی کے پر جوش نعرے لگائے

<div class="paragraphs"><p>تصویر پریس ریلیز</p></div>

تصویر پریس ریلیز

 

وانمبازی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں جاری انڈین نیشنل کانگریس کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کامیابی کے ساتھ جاری ہے، جس میں ملک بھر کے عوام کو درپیش مسائل اور مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں کا انکشاف کیا جا رہا ہے۔ دریں اثنا، ملک کے کئی شہروں میں اسی یاترا کی طرز پر تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں۔ اسی ضمن میں تمل ناڈو کے وانمباڑی شہر میں بھارت جوڑو نیائے یاترا ’بائیک ریلی‘ کا انعقاد کیا گیا۔

Published: undefined

تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس بیان کے مطابق تروپتور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر پر بھوستیا نارائن کی رہنمائی اور وانمباڑی اسمبلی کے لئے کانگریس کمیٹی کے انچارج سید برہان کی قیادت میں، بھارت جوڑو نیائے یاترا بائیک ریلی کا اہتمام انتہائی شاندار طریقہ سے اتحاد و انصاف کے جذبے کے ساتھ کیا گیا۔

Published: undefined

ریلی شہر وانمباڑی کی اہم سڑکوں سے انصاف، بھائی چارے اور ہم آہنگی کے پر جوش نعرے لگاتے ہوئے اپنے مرکزی، ریاستی اور مقامی قائدین کے ہمراہ گزری۔ بھارت جوڑو نیائے یاترا کی بائیک ریلی کا پر جوش آغاز امبیڈکر مجسمہ سے ہوا اور یہ اہم سڑکوں سے گزرتے ہوئے بس اسٹینڈ میں واقع اندرا گاندھی کے مجسمہ تک پہنچی، جہاں آنجہانی اندارا گاندھی کے مجسمہ کی گلپوشی کی گئی۔

Published: undefined

سابق مرکزی وزیر کے دی تھنگا بالو، اے آئی سی سی پروفیشنلز کانگریس کمیٹی کے چیرمین ڈاکٹر پروین چکرورتی اور پردیش کانگریس کمیٹی کے رکن اور وانمباڑی کانگریس کمیٹی اسمبلی حلقہ کے انچارج سید برہان جیسی شخصیات کے ہمراہ تقریباً 600 پر جوش کارکنوں نے ریلی میں شرکت کی۔ ان کے ساتھ مقامی عہدیداروں اور رفقاء موٹور مزمل، سید اظہر الدین، شیخ اسلم، جنید، سالار نیامت اللہ اور دیگر اراکین بھی شریک رہے۔

Published: undefined

اس موقع پر قومی آواز سے گفتگو کرتے ہوئے جواہر بال منچ کے ریاستی کاآرڈنیٹر موٹور محمد مزمل نے بتایا کہ بھارت جوڑو نیائے بائیک ریلی ہماری قوم کی بنیادوں کو مضبوط بنانے اور جمہوریت اور مساوات کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی اجتماعی کوشش کی ایک علامت ہے۔ وانمباڑی کی اس یادگار ریلی کے بعد سب کی نگاہیں اتحاد اور انصاف کی ان بلند آوازوں والی قیادت پر مرکوز ہیں جن کی گونج ان گلیوں میں سنی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined