مراٹھا ریزرویشن: جرانگے پاٹل کی تحریک سے شندے حکومت دباؤ میں، خصوصی اسمبلی اجلاس بلانے کا فیصلہ!

مہاراشٹر حکومت میں وزیر اودے سامنت نے کہا کہ مراٹھا ریزرویشن پر اسمبلی میں بحث ہوگی۔ میں اب منوج جرانگے پاٹل سے گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

ایکناتھ شندے، تصویر آئی اے این ایس
ایکناتھ شندے، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

مہاراشٹر حکومت پر منوج جرانگے پاٹل کی مراٹھا ریزرویشن تحریک کا زبردست دباؤ بن چکا ہے۔ نتیجہ کار حکومت نے مراٹھا ریزرویشن کے لیے اسمبلی کا دو روزہ خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 20 اور 21 فروری کو اسمبلی کا یہ خصوصی اجلاس مدعو کیا گیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق اس اجلاس میں مراٹھا طبقہ کے لیے الگ سے ریزرویشن قانون بنے گا۔

میڈیا میں آ رہی رپورٹس کے مطابق اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں مراٹھا ریزرویشن قانون کا التزام کیا جائے گا۔ مراٹھا لیڈر منوج جرانگے پاٹل کی بھوک ہڑتال کا آج چھٹا دن ہے، اور ان کی طبیعت بھی بگڑتی جا رہی ہے، جس کو دیکھ کر مہاراشٹر حکومت کا یہ قدم اہم تصور کیا جا رہا ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی اجلاس کے پہلے دن یعنی 20 فروری کو گورنر کی تقریر ہوگی۔ اگلے دن 21 فروری کو مراٹھا ریزرویشن سے متعلق نوٹیفکیشن کو قانون میں تبدیل کرنے کے لیے تجویز پیش کی جائے گی۔ اس سلسلے میں وزیر اودے سامنت نے کہا کہ کابینہ میں لیے گئے فیصلے کے مطابق خصوصی اجلاس 20 تاریخ کو منعقد ہوگا۔ منوج جرانگے پاٹل کو لے کر کوئی ناراضگی نہیں ہے اس لیے انھیں اپنی صحت کا دھیان رکھنا چاہیے۔

اودے سامنت نے کہا کہ مراٹھا ریزرویشن پر اسمبلی میں بحث ہوگی۔ میں اب منوج جرانگے پاٹل سے گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ دوسری طرف ونایک راؤتے نے کہا کہ مہاراشٹر حکومت جرانگے کی جان سے کھلواڑ کرنے کا ظالمانہ عمل کر رہی ہے۔ منوج جرانگے پاٹل پورے مراٹھا طبقہ کے لیے عام ریزرویشن کے لیے تحریک کر رہے ہیں۔ مہاراشٹر کی ایکناتھ شندے حکومت جرانگے پاٹل کی زندگی کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔