قومی خبریں

نئے ٹیکس سسٹم پر گمراہ کن خبر سے ہوشیار رہیں، وزارت مالیات نے انکم ٹیکس نظام میں کسی نئی تبدیلی سے کیا انکار

وزارت مالیات نے بتایا کہ ’’کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نئے ٹیکس سسٹم سے متعلق گمراہ کن خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، اس لیے یہ واضح کیا جاتا ہے کہ یکم اپریل 2024 سے کوئی نئی تبدیلی نہیں ہونے جا رہی۔‘‘

انکم ٹیکس / یو این آئی
انکم ٹیکس / یو این آئی 

کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یکم اپریل 2024 سے نئے ٹیکس نظام کے نفاذ سے متعلق خبریں گشت کر رہی ہیں۔ اس طرح کی خبروں کو پیش نظر رکھتے ہوئے وزارت مالیات کا ایک واضح بیان سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یکم اپریل 2024 سے انکم ٹیکس نظام میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

Published: undefined

وزارت مالیات نے 31 مارچ یعنی اتوار کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نئی ٹیکس پالیسی سے متعلق گمراہ کن خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، اس لیے یہ واضح کیا جاتا ہے کہ یکم اپریل 2024 سے کوئی نئی تبدیلی نہیں ہونے جا رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

وزارت مالیات کا کہنا ہے کہ نیا نظام مالی سال 24-2023 سے ڈیفالٹ نظام کی شکل میں کمپنیوں اور فرم کے علاوہ دیگر اشخاص کے لیے نافذ ہے اور اس کے مطابق اسسمنٹ سال 25-2024 ہے۔ وزارت مالیات نے ساتھ ہی کہا کہ نئے ٹیکس نظام کے تحت ٹیکس شرحیں بہت کم ہیں، حالانکہ پرانے نظام کی طرح مختلف چھوٹ اور تخفیف (تنخواہ سے 50 ہزار روپے اور فیملی پنشن سے 15 ہزار روپے کی ماہانہ تخفیف کے علاوہ) کا فائدہ دستیاب نہیں ہے۔ ٹیکس دہندہ حسب خواہش ٹیکس نظام (پرانا یا نیا) منتخب کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

نئے ٹیکس نظام سے باہر نکلنے کا متبادل متعین سال 25-2024 کے لیے ریٹرن داخل کرنے تک دستیاب ہے۔ وزارت مالیات نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بغیر کسی کمرشیل آمدنی والے اہل اشخاص کے پاس ہر مالی سال کے لیے نظام منتخب کرنے کا متبادل ہوگا۔ اس لیے وہ ایک مالی سال میں نیا ٹیکس نظام اور دوسرے سال میں پرانا ٹیکس نظام منتخب کر سکتے ہیں، اور اس کے برعکس بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined