دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو بڑا جھٹکا، 15 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجے گئے

عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو لوک سبھا الیکشن میں انتخابی مہم چلانے سے روکنے کے لیے گرفتار کیا گیا ہے اور بی جے پی یہ سب سیاسی انتقام کے جذبے سے کر رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / تصویر: آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

 دہلی آبکاری پالیسی سے متلعق منی لانڈرنگ کے معاملے میں گرفتار دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو آج عدالت سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ان کی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے کے بعد ای ڈی نے انہیں دہلی کی راؤز ایونیو عدالت میں پیش کیا۔ ای ڈی نے ان کی مزید ریمانڈ طلب نہیں کی جس کے بعد عالت نے انہیں 15 دنوں عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔

واضح رہے کہ ای ڈی نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں 21 مارچ کی رات کو گرفتار کیا تھا۔ اگلے دن یعنی 22 مارچ کو عدالت نے کیجریوال کو 28 مارچ تک ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا۔ پھر 28 مارچ کو انہیں یکم اپریل تک ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا گیا تھا، اور آج دوسری ریمانڈ کی مدت ختم ہونے کے بعد عدالت نے انہیں 15 دنوں کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ کیجریوال اب 15 دنوں تک تہاڑجیل میں رہیں گے۔


اروند کیجریوال کی گرفتاری سے متعلق ای ڈی کا دعویٰ ہے کہ دہلی آبکاری پالیسی کی تیاری اور اس کے نفاذ میں بدعنوانی ہوئی ہے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو اس معاملے میں اہم سازشی قرار دیا ہے۔ سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور سنجے سنگھ اسی معاملے میں پہلے سے ہی جیل میں ہیں۔ ای ڈی کا کہنا ہے کہ دہلی شراب کی پالیسی سے کمائی گئی رقم کا استعمال عام آدمی پارٹی نے گوا اسمبلی انتخابات اور دیگر مقاصد کے لیے کیا ہے۔ وہیں عآپ نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ کیجریوال کو لوک سبھا الیکشن میں انتخابی مہم چلانے سے روکنے کے لیے گرفتار کیا گیا ہے اور بی جے پی سیاسی انتقام کے جذبے سے یہ سب کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔