
اترپردیش کے بارہ بنکی میں بدھ کی صبح پوروانچل ایکسپریس وے پر کڈوا گاؤں کے پاس ایک بے قابو کار نے آگے کھڑی کار میں ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں 5 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جبکہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ کار میں آگ لگ گئی، کھیتوں میں موجود گاؤں والوں نے پولیس کو فون کر کسی طرح سے کار کے اندر پھنسے لوگوں کو باہر نکالا۔ دوسری جانب واقعہ کے بعد خاندانوں میں کہرام مچا ہوا ہے۔ پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لیے بھیج واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ کڈواں گاؤں کے قریب تیز رفتاری سے آ رہی بریزا کار نے پہلے سے کھڑی ویگن آر میں زوردار ٹکر مار دی۔ اس کے بعد دونوں گاڑیاں آگ کی زد میں آ گئیں۔ حادثہ میں ایک خاتون اور نوجوان لڑکی سمیت 5 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیں، ان میں سے 2 کی حالت انتہائی نازک ہے۔ دونوں گاڑیوں میں مجموعی طور پر 9 لوگ سوار تھے، تمام زخمیوں کو سی ایچ سی حیدر گڑھ میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔
Published: undefined
واقعہ سے متعلق ایس پی ارپت وجے ورگی نے بتایا کہ ایک کار غازی آباد کی جبکہ دوسری دہلی کی ہے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ کار میں شوہر-بیوی اور 2 بچے تھے۔ یہ لوگ پانی پینے کے لیے کار روک باہر نکلے تھے تبھی دوسری کار آ ٹکرائی۔ ایس پی نے یہ بھی بتایا کہ 5 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ 4 سنگین طور سے زخمی ہیں۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Published: undefined
کھیت میں کام کر رہے عینی شاہد دیپک نے بتایا کہ ’’ہم کھیت میں کام کر رہے تھے کہ اچانک پیچھے سے ایک گاڑی کافی تیز رفتاری سے آئی اور ایک کھڑی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی خطرناک تھی کہ فوراً دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ ہم دوڑ کر موقع پر پہنچے اور لوگوں کو باہر نکالنے کی کوشش کی۔ دونوں گاڑیوں میں ایک درجن کے قریب لوگ ہوں گے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined