قومی خبریں

بابا رام دیو اَب بی جے پی لیڈروں کے نشانے پر

ہماچل کے سابق وزیر اعلیٰ شانتا کمار نے کہا کہ سوامی رام دیو نے مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن کی کوششوں کی وجہ سے اپنا بیان تو واپس لے لیا، لیکن اس کے ساتھ ہی ایک تنازعہ ضرور شروع ہوگیا ہے۔

بابا رام دیو، تصویر آئی اے این ایس
بابا رام دیو، تصویر آئی اے این ایس 

شملہ: بی جے پی کے سینئر رہنما اور ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلی شانتا کمار نے ایلوپیتھی طریقہ علاج پر سوامی رام دیو کے بیان کو انتہائی بدقسمتی سے تعبیر کیا ہے۔ شانتا کمار نے آج یہاں بتایا کہ اس تنازعہ کی وجہ سے سوامی رام دیو کی تاریخی اور روشن شبیہ پرآنچ آرہی ہے، جس کی وجہ سے ملک کے کروڑوں لوگ بےحد افسردہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آیوروید اور ایلوپیتھی دونوں ہی طریقہ علاج سے انسانیت کی خدمت ہورہی ہے۔ یوگا کی طرح آیور وید بھی ہندوستان کو ایک بہت بڑا تحفہ ہے۔ لیکن پوری دنیا کے ڈاکٹروں اور سائنس دانوں کی محنت کی وجہ سے ایلوپیتھی ایک بہت ہی جدید طریقہ علاج بن گیا ہے۔ ایلوپیتھی اور آیور وید طریقہ علاج کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔

Published: undefined

شانتا کمار نے مزید کہا کہ سوامی رام دیو نے مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن کی کوششوں کی وجہ سے اپنا بیان واپس لے لیا ہے لیکن اس کے ساتھ ایک تنازعہ شروع ہوگیا ہے۔ اب یہ تنازعہ عدالتوں میں جانا شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے ہرش وردھن کو ٹیلیفون کیا ہے اور اس تنازعہ کو جلد از جلد حل کرنے کی تاکید کی ہے۔ جتنا یہ تنازعہ بڑھتا جائے گا اس سے ملک کا امیج بھی متاثر ہوگا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں بابا رام دیو کو مبینہ طور پر ایلوپیتھی طریقہ علاج پر اعتراضات کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اس بیان کے بعد ہی پورے ملک کے ڈاکٹر مشتعل ہوگئے ہیں۔ آئی ایم اے نے تو اس تعلق سے بابا رام دیو کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined