قومی خبریں

اتراکھنڈ میں برفانی تودے گرنے کا واقعہ، پہاڑ پر پھنسے 28 زیر تریبت کوہ پیما، راحت رسانی کا کام جاری

اتراکھنڈ کے ڈی جی پی اشوک کمار نے بتایا کہ دروپدی کی ڈنڈا-2 پہاڑی چوٹی پر برفانی تودے میں پھنسے این آئی ایم کے 28 ٹرینیوں میں سے 8 کو بچا لیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دہرادون: اتراکھنڈ میں دروپدی کی ڈنڈا-2 پہاڑی چوٹی پر برفانی تودہ گرنے کی وجہ سے نہرو ماؤنٹینیرنگ انسٹی ٹیوٹ کے 28 زیر تربیت کوہ پیما درماندہ ہو گئے ہیں۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ٹوئٹ کیا کہ برفانی تودے میں پھنسے زیر تربیت کوہ پیما کو بچانے کے لیے ضلع انتظامیہ، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، فوج اور آئی ٹی بی پی کے جوانوں کی جانب سے تیزی سے راحت اور بچاؤ کا کام کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستانی فضائیہ نے بھی دو چیتا ہیلی کاپٹرز راحت رسانی کے لئے بھیج دیئے ہیں۔

Published: undefined

اتراکھنڈ کے ڈی جی پی اشوک کمار نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ دروپدی کی ڈنڈا-2 پہاڑی چوٹی پر برفانی تودے میں پھنسے این آئی ایم کے 28 ٹرینیوں میں سے 8 کو بچا لیا گیا ہے۔ جبکہ باقی ماندہ کی تلاش اور بچاؤ کے لیے فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

Published: undefined

ابتدائی اطلاعات کے مطابق برفانی تودہ گرنے کا واقعہ آج صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں دہرادون کے سہستردھارا ہیلی پیڈ سے دروپدی کی ڈنڈا-2 پہاڑی چوٹی پر برفانی تودے میں پھنسے ٹرینیوں کو بچانے کے لیے روانہ ہوگئیں۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ دھامی نے کہا کہ انہوں نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے بات کی ہے اور بچاؤ آپریشن میں تیزی لانے کے لیے فوج سے مدد کی اپیل کی ہے۔ دھامی نے کہا کہ "انہوں نے ہمیں مرکز کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔ سب کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔"

Published: undefined

اس دوران وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی ٹوئٹر پر جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا اور غمزدہ خاندانوں کو تسلی دی، جنہوں نے اپنے کنبہ کے افراد کو کھو دیا ہے۔ ایک ٹوئٹ میں راج ناتھ سنگھ نے کہا، "اترکاشی میں نہرو کوہ پیمائی انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے کی گئی کوہ پیمائی مہم میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع کی افسوسناک خبر سے گہرا دکھ ہوا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined