بارش کے سبب نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان میچ منسوخ، دونوں ٹیموں کو دئے گئے 1-1 پوائنٹ

بارش کی وجہ سے میچ کی منسوخی نیوزی لینڈ اور پاکستان دونوں کے لیے بڑا جھٹکا ہے۔ اس لحاظ سے اب دونوں ٹیموں کو سیمی فائنل کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے اپنے بقیہ میچ جیتنا ہوں گے۔ د

<div class="paragraphs"><p>فوٹو ویڈیو گریپ</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ٹی- 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر8 راؤنڈ کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان یہ مقابلہ ایک گیند پھینکے بغیر ہی منسوخ کر دیا گیا۔ ٹاس مقررہ وقت پرہوا تھا لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے ایک گیند کا بھی کھیل نہیں ہوسکا۔ تقریباً ڈھائی گھنٹے تک انتظار کرنے کے بعد امپائروں نے میچ کو منسوخ قرار دے دیا۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے میچ کا ٹاس ہندوستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے ہوا تھا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ میچ کو شام 7 بجے شروع ہونا تھا لیکن ٹاس کے چند منٹ بعد ہی بارش شروع ہو گئی۔ اس کے بعد آر پریم داسا اسٹیڈیم کے پورے میدان کو کورس سے ڈھانپ دیا گیا۔ تقریباً ڈھائی گھنٹے کے انتظار کے بعد میچ ریفری نے اس مقابلے کو منسوخ کردیا۔ قواعد کے مطابق دونوں ٹیموں کو 1-1 پوائنٹ دیا گیا ہے۔


بارش کی وجہ سے میچ کی منسوخی نیوزی لینڈ اور پاکستان دونوں کے لیے بڑا جھٹکا ہے۔ ان دونوں ٹیموں کو سیمی فائنل کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے اپنے بقیہ میچ جیتنا ہوں گے۔ دونوں ہی ٹیموں کا سپر 8 میں انگلینڈ اور سری لنکا سے میچ کھیلنا ہے۔ پاکستان کو اب منگل کے روز (24 فروری) کو پالی کیلے میں انگلینڈ سے کھیلنا ہے۔ اس کے بعد 28 فروری کو پاکستان کا میچ سری لنکا سے ہوگا۔ یہ مقابلہ بھی پالی کیلے میں ہوگا۔

نیوزی لینڈ کے حوالے سے بات کریں تواب کیویز کا مقابلہ سری لنکا سے 25 فروری کو کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں ہوگا جہاں آج کا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد 27 فروری کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا میچ بھی کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بتادیں کہ آئی سی سی نے 2026 کے ٹی20  ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں بھی بارش ہونے پر ریزرو ڈے کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے لیگ مرحلے میں بھی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا تھا۔ آئی سی سی نے سیمی فائنل اور فائنل کے لیے ایک روزہ ریزرو ڈے مقرر کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔