ٹی-20 ورلڈ کپ 2026: سپر-8 کا شیڈول جاری، جانیں ہندوستانی ٹیم کے میچ کب اور کہاں ہوں گے
ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر-8 مرحلے میں ہندوستان، پاکستان، سری لنکا، زمبابوے، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں نے جگہ بنا لی ہے۔
ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کا 10واں ایڈیشن 20 ٹیموں کے ساتھ شروع ہوا تھا، جس میں 12 ٹیموں کا سفر ختم ہو چکا ہے۔ 8 ٹیموں کے لیے خطاب جیتنے کی امیدیں زندہ ہیں، جن کے درمیان ہونے والا سپر-8 راؤنڈ ہفتہ (21 فروری) سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ ہندوستان، پاکستان، سری لنکا، زمبابوے، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ اس راؤنڈ میں کھیلیں گے۔ آئیے ذیل میں جانتے ہیں کہ کس طرح سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہوگا؟
واضح رہے کہ ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 گروپ اسٹیج میں روزانہ 3 میچ کھیلے جا رہے تھے، لیکن سپر-8 راؤنڈ میں ایسا نہیں ہے۔ زیادہ تر دنوں میں روزانہ ایک ہی میچ کھیلا جائے گا، 3 بار روزانہ 2 میچ کھیلے جائیں گے۔ سپر-8 کا آغاز نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان میچ سے ہوگا اور اختتام ہندوستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز کے میچ سے ہوگا۔
سپر-8 راؤنڈ کی تمام ٹیموں کو 2 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر ٹیم 3-3 میچ کھیلے گی، انہیں اپنے گروپ کی تمام ٹیموں سے ایک ایک میچ کھیلنا ہوگا، جیسے لیگ اسٹیج میں ہوا تھا۔ تمام میچ ہو جانے کے بعد دونوں گروپ کی ٹاپ-2 ٹیمیں سیمی فائنلسٹ ہوں گی اور تیسرے، چوتھے نمبر کی ٹیموں کا سفر ختم ہو جائے گا۔ گروپ 1 میں ہندوستان کے علاوہ جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے ہے۔ جبکہ گروپ 2 میں پاکستان کے علاوہ انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا ہے۔ گروپ 1 کی ٹاپ ٹیم سیمی فائنل میں گروپ 2 کی دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم سے کھیلے گی۔ دوسرا سیمی فائنل گروپ 1 کی دوسری نمبر کی ٹیم اور گروپ 2 کی ٹاپ ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 سپر-8 کا شیڈول
21 فروری: نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان (آر پریماداسا اسٹیڈیم)
22 فروری: سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ (پلے کیلے اسٹیڈیم)
22 فروری: ہندوستان بمقابلہ جنوبی افریقہ (نریندر مودی اسٹیڈیم)
23 فروری: زمبابوے بمقابلہ ویسٹ انڈیز (وانکھیڑے اسٹیڈیم)
24 فروری: انگلینڈ بمقابلہ پاکستان (پلے کیلے اسٹیڈیم)
25 فروری: سری لنکا بمقابلہ نیوزی لینڈ (آر پریماداسا اسٹیڈیم)
26 فروری: ویسٹ انڈیز بمقابلہ جنوبی افریقہ (نریندر مودی اسٹیڈیم)
26 فروری: ہندوستان بمقابلہ زمبابوے (ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم)
27 فروری: انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ (آر پریماداسا اسٹیڈیم)
28 فروری: سری لنکا بمقابلہ پاکستان (پلے کیلے اسٹیڈیم)
یکم مارچ: زمبابوے بمقابلہ جنوبی افریقہ (ارون جیٹلی اسٹیڈیم)
یکم مارچ: ہندوستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز (ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم)
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔