قومی خبریں

کیجریوال پر ’مرچ پاؤڈر‘ سے وار، عآپ نے کہا بی جے پی ذمہ دار

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پر مرچ پاؤڈر سے حملہ کیا گیا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ مرچی پاؤڈر ان کی آنکھوں میں بھی گرا ہے۔ حملہ وار کی شناخت انل شرما کے طور پر ہوئی ہے اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے اوپر ایک شخص نے مرچ پاؤڈر سے حملہ کیا ہے۔ حملہ آور کا نام انل ورما ہے، اسے پولس آئی پی اسٹیٹ پولس اسٹیشن لے کر گئی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق دہلی سکریٹریٹ کے باہر اروند کیجریوال پر مرچ پاؤڈر ڈالا گیا اور کچھ پاؤڈر ان کی آنکھ میں بھی چلا گیا۔

حملہ ور انل شرما دہلی کے نارائنا کا رہنا والا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دوپہر تقریباً 2 بج کر 10 منٹ پر کیجریوال پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ لنچ کے لئے چیمبر سے باہر نکل رہے تھے۔

Published: 20 Nov 2018, 5:09 PM IST

عام آدمی پارٹی نے اس حملہ کے فوری بعد پریس کانفرنس کی اور حملہ کے لئے بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ عآپ کے رہنما سوربھ بھاردواج نے کہا کہ لوگوں کو یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ عآپ رہنماؤں پر جتنے چاہے حملے کرو آپ کا کچھ نہیں بگڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اب حملہ آور کو بچانے میں لگ جائے گی اور اسے کوئی سزا نہیں ملے گی۔ سوربھ بھاردواج نے ناتھورام گوڈسے کا حوالہ دے کر کہا کہ ملک کا ماحول آج پھر ویسا ہی بنایا جا رہا جیسا گاندھی جی کے قتل کے وقت بنا دیا گیا تھا۔

Published: 20 Nov 2018, 5:09 PM IST

سوربھ بھاردواج نے کہا، ’’ہمیں پورا یقین ہے کہ حملہ کے تار بی جے پی سے جڑے ہیں۔ پورا کھیل بی جے پی نے اسپانسر کیا ہے۔ مودی انتظامیہ حملہ کرنے والوں کی مدد کر رہی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’وزیر اعلیٰ کے قتل کی سازش کی جا رہی ہے۔ جو آج ہمارے ساتھ ہو رہا ہے کل کسی دوسری سیاسی جماعت کے ساتھ کیا جائے گا۔‘‘ ادھر راگھو چڈھا نے کہا کہ مودی حکومت مجرموں کو تحفظ دے رہی ہے۔

Published: 20 Nov 2018, 5:09 PM IST

عام آدمی پارٹی کی رکن اسمبلی الکا لامبا نے اسے سوچی سمجھی سازش قرار دیا اور کہا کہ سکریٹریٹ جیسے محفوظ مقام پر وزیر اعلی پر حملہ کیا گیا یہ کافی سنگین معاملہ ہے۔

Published: 20 Nov 2018, 5:09 PM IST

عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ نے کہا، ’’دہلی سکریٹریٹ کی سیکورٹی مودی حکومت کے ماتحت ہے، تو کوئی شخص مرچ پاؤڈر اور ماچس لے کر اروند کیجریوال تک کیسے پہنچ گیا؟ یہ حملہ قاتلانہ ہو سکتا تھا، بی جے پی نے سی بی آئی، پولس، افسران اور غنڈے سب اروند کیجریوال کے پیچھے چھوڑ رکھے ہیں۔‘‘

Published: 20 Nov 2018, 5:09 PM IST

ادھر بی جے پی نے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال پر حملہ کی مذمت کی ہے۔ پارٹی کے رہنما وجندر گپتا نے کہا کہ جمہوریت میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے، جس نے بھی ایسا کیا اسے سزا ملنی چاہیے۔

Published: 20 Nov 2018, 5:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Nov 2018, 5:09 PM IST