قومی خبریں

جموں و کشمیر میں موسم سرما کی آمد، بالائی علاقوں میں برف باری، میدانی علاقوں میں بارشوں کا امکان

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

برف باری، تصویر یو این آئی
برف باری، تصویر یو این آئی SHAH JUNAID

سری نگر: محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ خطہ جموں سمیت کئی علاقوں میں بھی بارش کے بعد سردی نے دستک دے دی ہے۔ جموں میں علی الصبح ہونے والی بارش کے بعد مطلع ابر آلود بنا ہوا ہے اور خطہ کے کئی اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 6 ڈگری سیلسیس تک گر گیا ہے۔

Published: undefined

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران پہاڑی علاقوں خاص کر کپوارہ اور ٹنگڈار کے شمال مغربی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاہم اس کے بعد موسم میں تبدیلی واقع ہوسکتی ہے اور پھر 13 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔ ادھر وادی میں گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہو رہا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 10.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

Published: undefined

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

Published: undefined

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 10.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined