تیج پرتاپ یادو نے خالی کردی سرکاری رہائش گاہ، بی جے پی نے لگایا بنگلے کو کھنڈر بنانے کا الزام

سرکاری رہائش گاہ سے متعلق سابق ممبراسمبلی تیج پرتاپ یادو پر ریاستی وزیر اور بی جے پی لیڈرلکھیندر پاسوان کی طرف سے لگائے گئے سنگین الزامات کے بعد اب یہ معاملہ ریاست کی سیاست میں بحث کا موضوع بن گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>جے جے ڈی&nbsp; لیڈر تیج پرتاپ یادو</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

جن شکتی جنتا دل (جے جے ڈی) کے سربراہ اور سابق ایم ایل اے تیج پرتاپ یادو نے اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی کر دی ہے۔ انہوں نے پٹنہ میں 26 ایم اسٹرینڈ روڈ پر واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی کر دی ہے۔ بطور ممبراسمبلی وہ اس سرکاری رہائش گاہ میں رہتے تھے۔ یہ رہائش گاہ اب بی جے پی کوٹے کے وزیر لکھیندر پاسوان کو الاٹ کر دی گئی ہے۔ اس دوران لکھیندر پاسوان نے الزام لگایا کہ اس سرکاری رہائش گاہ سے پنکھے، کرسیاں، فرنیچر، ایئر کنڈیشنر اور بلب سمیت کئی دیگر سرکاری سامان غائب ہیں۔

بی جے پی کے وزیر لکھیندر پاسوان نے تیج پرتاپ یادو پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بنگلہ کھنڈر بن چکا ہے۔ ہفتہ (31 جنوری) کو بنگلے میں داخل ہوتے ہی انہوں نے کئی الزامات لگائے، وہیں بنگلے کو لے کر تنازعہ شروع ہوگیا ہے۔ وزیر نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بنگلے کی حالت اتنی خراب ہے کہ اس میں رہ پانا مشکل ہے، کھنڈر ہے، چھت ٹوٹی ہوئی ہے، بنگلہ خستہ حال ہے۔ لکیندر پاسوان نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو عوامی خدمت کے لیے جو فرنیچر اور سہولیات فراہم کی جاتی ہیں وہ سبھی سرکاری ملکیت ہوتی ہیں جنہیں رہائش خالی کرتے وقت اسی طرح چھوڑ نا ہوتا ہے۔


لکھیندر پاسوان نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر سابق ایم ایل اے تیج پرتاپ نے ان سہولیات کا مطالبہ کیا تھا تو اب وہ چیزیں کہاں گئی ہیں؟ یہ سوال تیج پرتاپ یادو سے کیا جانا چاہیے۔ وزیر کے مطابق انہوں نے بلڈنگ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کر دیا ہے جس کی تحقیقات کی جائیں گی۔

لکھیندر پاسوان کے الزامات پر تیج پرتاپ یادو کی طرف سے ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا ہے۔ دیکھنا ہوگا کہ ان الزاما پر جے جے ڈی سربراہ تیج پرتاپ یادو کا کیا ردعمل ہوتا ہے۔ لکھیندر پرتاپ کے الزامات کے بعد یہ معاملہ ریاست کی سیاست میں بحث کا موضوع بن گیا ہے۔