قومی خبریں

اگربتی بنانے کے شعبہ میں خود انحصار بننے کے منصوبہ کو منظوری

چھوٹی، مائکرو اور درمیانہ صنعت کی وزارت نےبتایا کہ ’آتم نربھر مشن‘ نامی اس اسکیم کا مقصد ملک کے مختلف حصوں میں بے روزگاروں کے لئے روزگار پیدا کرنا ہے اور گھریلو اگربتی کی تیاری میں کافی تیزی لانا ہے۔

اگر بتی،تصویر سوشل میڈیا
اگر بتی،تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: مائکرو، چھوٹی اور درمیانہ صنعت کے وزیر نتن گڈکری نے اگربتی بنانے کے شعبہ میں ملک کو خود انحصار بنانے کے لئے کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) کی مجوزہ ایک منفرد روزگار پیدا کرنے والی اسکیم کو منظوری دے دی۔

Published: undefined

چھوٹی، مائکرو اور درمیانہ صنعت کی وزارت نے اتوار کو یہاں بتایا کہ ’کھادی اگربتی آتم نربھر مشن‘ نامی اس اسکیم کا مقصد ملک کے مختلف حصوں میں بے روزگاروں اور مہاجر مزدوروں کے لئے روزگار پیدا کرنا ہے اور گھریلو اگربتی کی تیاری میں کافی تیزی لانا ہے۔ اس تجویز کو گزشتہ مہینہ منظوری کے لئے وزارت کے سامنے رکھا گیا تھا۔ اس سلسلہ میں تجرباتی منصوبہ جلد شروع کیا جائے گا۔اس اسکیم کے مکمل طور پر نفاذ ہونے پر اگر بتی صنعت میں ہزاروں کی تعداد میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

Published: undefined

اس اسکیم سے بہت کم سرمایہ کاری سے ہی یہ مستقل روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور پرائیویٹ اگربتی بنانے والوں کو بغیر کسی سرمایہ کاری کے اگربتی کی پیداوار بڑھانے میں مدد کرے گی۔ اس اسکیم کے تحت کھادی کمیشن کامیاب نجی اگر بتی بنانے والوں کے ذریعہ کاریگروں کو اگربتی بنا نے کی خودکار مشین اور پاوڈر مکسنگ مشن دستیاب کرائے گا جو کاروبار میں پارٹنر کی حیثیت سے معاہدہ پر دستخط کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined