قومی خبریں

تشدد متاثرہ منی پور میں ’افسپا‘ 6 ماہ کے لیے بڑھانے کا اعلان

امپھال، لامپھیل، شہر، سنگجامئی، سیکمئی، لامسانگ، پاسٹل، وانگوئی، پورومپٹ، ہین گانگ، لاملائی، اریبونگ، لیماکھونگ، تھوبل، بشنوپور، نامبول، موئرانگ، کاکچن اور جیربم تھانہ حلقوں میں افسپا نہیں لگایا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>این بیرین سنگھ، سوشل میڈیا</p></div>

این بیرین سنگھ، سوشل میڈیا

 

منی پور میں تشدد کے واقعات لگاتار پیش آ رہے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ریاست کے بیشتر مقامات کو ’بدامن علاقہ‘ قرار دیتے ہوئے افسپا کو چھ ماہ کے لیے مزید بڑھانے کا اعلان ریاست کی بیرین سنگھ حکومت نے کر دیا ہے۔ منی پور حکومت نے ریاست کے پہاڑی علاقوں میں افسپا کی مدت یکم اکتوبر سے 6 ماہ کے لیے بڑھا دیا ہے۔ صرف 19 پولیس تھانہ حلقوں کو اس میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے ایک آفیشیل نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

بدھ کے روز جاری ایک آفیشیل نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’’منی پور کے گورنر 19 پولیس اسٹیشن حلقوں میں آنے والےع لاقوں کو چھوڑ کر پوری منی پور ریاست کو بدامن علاقہ کی شکل میں اعلان کرنے کی منظوری دیتے ہیں۔ یہ فیصلہ فی الحال یکم اکتوبر 2023 سے 6 مہینے کی مدت کے لیے اثرانداز ہوگا۔‘‘

Published: undefined

جن تھانہ حلقوں میں افسپا نافذ نہیں کیا گیا ہے ان میں امپھال، لامپھیل، شہر، سنگجامئی، سیکمئی، لامسانگ، پاسٹل، وانگوئی، پورومپٹ، ہین گانگ، لاملائی، اریبونگ، لیماکھونگ، تھوبل، بشنوپور، نامبول، موئرانگ، کاکچن اور جیربم شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined