قومی خبریں

آج چلے گا مین پوری سے ایٹہ تک اکھلیش یادو کا ’وجے رتھ‘

ایس پی صدر اکھلیش یادو منگل کو مین پوری سے وجے رتھ یاترا کے آٹھویں مرحلے کا آغاز کریں گے۔ ایٹہ تک کے سفر کے دوران وہ کئی مقامات پر وجے رتھ سے ہی عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

اکھیلیش یادو کی فائل تصویر یو این آئی
اکھیلیش یادو کی فائل تصویر یو این آئی 

لکھنؤ: سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو کی قیادت میں منگل کو پارٹی کا ’وجے رتھ‘ مین پوری سے ایٹہ تک چلے گا۔ سماجوادی پارٹی کی جانب سے موصول اطلاع کے مطابق وجے رتھ کا یہ آٹھواں مرحلہ ہوگا۔ ایس پی کی وجے رتھ یاترا ابتدائی دور میں پوروانچل اور بندیل کھنڈ علاقوں کا دورہ اب مغربی اترپردیش کی طرف بڑھ رہا ہے۔

Published: undefined

ایس پی صدر اکھلیش منگل کو مین پوری سے وجے رتھ یاترا کے آٹھویں مرحلے کا آغاز کریں گے۔ ایٹہ تک کے سفر کے دوران وہ کئی مقامات پر وجے رتھ سے ہی عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ طویل عرصے کے بعد ایس پی کے پروگرام میں سابق وزیر اور پی ایس پی کے قومی صدر شیو پال سنگھ یادو کی تصاویر ایس پی لیڈروں نے اپنے ہورڈنگز میں لگائی ہیں۔ ضلع صدر بوٹ سنگھ یادو کا کہنا ہے کہ اب ریاست میں ایس پی کی حکومت بننا یقینی ہے۔ ایس پی میں پی ایس پی کے رہنماؤں کو عزت کے ساتھ ٹکٹ ملے گا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کی وجے رتھ یاترا غازی پور سے پوروانچل ایکسپریس وے کے ذریعے لکھنؤ آئی ہے۔ اس کے بعد چھٹے مرحلے کی یاترا جونپور میں نکالی گئی اور ساتویں مرحلے کی یاترا رائے بریلی میں نکل چکی ہے۔ اب اکھلیش مین پوری سے ایٹہ کے لئے آٹھواں مرحلہ کی وجے رتھ یاترا نکال رہے ہیں۔

Published: undefined

اس کے بعد اکھلیش یادو 28 دسمبر کو اناؤ میں وجے یاترا کے نویں مرحلے کا آغاز کریں گے۔ اکھلیش یادو کی وجے رتھ یاترا 12 اکتوبر کو کانپور سے شروع ہوئی تھی۔ جوکہ کانپور سے ہمیر پور تک گئی تھی۔ اس یاترا کے ذریعے اکھلیش یادو کانپور نگر، کانپور دیہات، جالون اور ہمیر پور اضلاع میں گئے تھے۔ جبکہ یکم سے 3 دسمبر تک ان کی رتھ یاترا بندیل کھنڈ کے مہوبہ، للت پور اور جھانسی میں نکل چکی ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined