سری نگر: کورونا کے کیسز میں درج ہو رہے ہوش ربا اضافے کے بیچ سری نگر ائیر پورٹ حکام نے مسافروں سے ہوائی اڈے پر کورونا گائیڈ لائنز پر من و عن عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔ ڈائریکٹر ائیر پورٹ اتھارٹی سری نگر کلدیپ سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وبا ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہی ہے اور بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں انفیکشن ہونے کے زیادہ خطرات لاحق ہیں۔
Published: undefined
کلدیپ سنگھ نے بیان میں کہا کہ ’تمام مسافروں سے گزارش ہے کہ برائے مہربانی ائیر پورٹ پر سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ہر وقت فیس ماسکس لگا کے رکھیں‘۔ موصوف نے بیان میں کہا کہ ہم ’نو ماسک نو انٹری‘ کے ضابطے پر عمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ائیر پورٹ پر ماسک اتارنے والے مسافر پر پانچ سو روپیہ جرمانہ ہوگا۔
Published: undefined
کلدیپ سنگھ نے کہا کہ ضابطے کے مطابق مسافروں کو پرواز کی روانگی کے مقررہ ٹائم سے زیادہ سے زیادہ تین گھنٹے قبل ائیر پورٹ میں داخل ہونے کی اجازت ہے، لیکن کچھ مسافر سات آٹھ گھنٹے قبل ہی ائیر پورٹ پر جمع ہوجاتے ہیں جو بھیڑ کا باعث بن جاتے ہیں۔ انہوں نے مسافروں سے پرواز کی روانگی سے تین گھنٹے قبل ہی ائیر پورٹ میں داخل ہونے کی اپیل کی۔
Published: undefined
ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کو پرواز کی روانگی کے ٹائم سے تین گھنٹے قبل ہی ائیر پورٹ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی کیونکہ ایسا کرنے سے ہی بھیڑ کو کم کیا جا سکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی کورونا کیسز میں آئے روز ہوش ربا اضافہ درج ہو رہا ہے۔
Published: undefined
انتظامیہ کورونا کی اس لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے مختلف النوع اقدام کر رہی ہے۔ جہاں بازاروں اور بھیڑ بھاڑ والی جگہوں میں کورونا پروٹوکال کی عمل در آدمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے، وہیں محکمہ صحت نے بھی ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی چھٹیوں کو منسوخ کر دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined