قومی خبریں

فضائی آلودگی: ’کسانوں کو ویلن بنایا جا رہا‘، پنجاب حکومت کو سپریم کورٹ نے پھر لگائی پھٹکار

عدالت عظمیٰ نے کہا کہ ’’یہاں کسانوں کی سماعت نہیں ہو رہی ہے، پرالی جلانے کے لیے ان کے پاس کچھ وجہ تو ہونی چاہیے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس

 

راجدھانی دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں فضائی آلودگی کا مسئلہ قابو میں آتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ گروگرام کو چھوڑ کر دہلی سمیت این سی آر کے سبھی اہم شہروں میں ہوا کا معیار بے حد خراب زمرے میں ہے۔ ملک کی کئی ریاستوں میں بڑھتی فضائی آلودگی کو لے کر سپریم کورٹ نے اب سخت رخ اختیار کرنا شروع کر دیا ہے۔ وہ لگاتار اس معاملے مین سماعت کر کے ریاستوں کو پھٹکار لگا رہا ہے۔ منگل کے روز ایک بار پھر عدالت عظمیٰ نے پنجاب حکومت کو ڈانٹ لگائی ہے اور کہا ہے کہ کسانوں کو ویلن بنایا جا رہا ہے۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ آئندہ سماعت اب 5 دسمبر کو کرے گا۔

Published: undefined

عدالت عظمیٰ نے کہا کہ یہاں عدالت میں کسانوں کی سماعت نہیں ہو رہی ہے۔ پرالی جلانے کے لیے ان کے پاس کچھ وجہ تو ہونی چاہیے۔ سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی رپورٹ بتاتی ہے کہ کسانوں اور کسان لیڈران کے ساتھ 8481 میٹنگیں کی گئی ہیں۔ ان میٹنگوں کا مقصد یہ تھا کہ انھیں ایس ایچ او کے ذریعہ دھان کی پرالی نہ جلانے کے لیے سمجھایا جا سکے۔ پھر عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ کھیتوں میں پرالی جلانے کے واقعات میں کمی نہیں آئی ہے۔ پرالی جلانے کے لیے زمین مالکان کے خلاف 984 ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں۔ 2 کروڑ روپے سے زیادہ کا ماحولیاتی معاوضہ بھی لگایا گیا ہے جس میں سے 18 لاکھ روپے کی وصولی کی گئی ہے۔

Published: undefined

سپریم کورٹ نے آج سماعت کے دوران پنجاب حکومت سے یہ سوال کیا کہ وہ فصل باقیات کو ختم کرنے کے عمل کو 100 فیصد مفت کیوں نہیں کرتی ہے؟ عدالت نے کہا کہ کسانوں کو اس جلانے کے لیے بس ماچس کی ضرورت پڑتی ہے۔ فصل باقیات کے مینجمنٹ کے لیے صرف مشین ہی سب کچھ نہیں ہے۔ یہاں تک کہ اگر مشین مفت میں دی بھی جاتی ہے تو ڈیزل لاگت اور انسانی قوت کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔ پنجاب حکومت کسانوں کو ڈیزل، مین پاور وغیرہ کے لیے فنڈ کیوں نہیں دے سکتی ہے؟

Published: undefined

فضائی آلودگی معاملے پر آج ہوئی سماعت میں سپریم کورٹ نے دہلی اور اتر پردیش کی حکومت کو کھلے میں کچرا جلانے کے واقعات پر رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت بھی دی۔ ساتھ ہی پرانی گاڑیوں پر کلر-کوڈیڈ اسٹیکر نہیں لگانے پر بھی عدالت عظمیٰ نے نوٹس لیا۔ عدالت نے کمیٹی سے اس پہلو پر غور کرنے اور یہ پتہ لگانے کو کہا کہ اصولوں پر عمل کے لیے ریاستوں کو کیا ہدایت جاری کی جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined