قومی خبریں

ٹیک آف کے کچھ منٹ بعد ہی واپس لوٹ گئی ایئر انڈیا کی پرواز

طیارے میں تکنیکی خرابی سامنے آنے کے بعد پائلٹوں نے سیکورٹی کو ترجیح دیتے ہوئے ایئر ٹرن بیک کا فیصلہ لیا۔ کچھ ہی وقت ہوا میں رہنے کے بعد دہلی ہوائی اڈے پر طیارے کی محفوظ ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔

<div class="paragraphs"><p>ایئر انڈیا کی پرواز / آئی اے این ایس</p></div>

ایئر انڈیا کی پرواز / آئی اے این ایس

 

دہلی سے ممبئی جارہی ایئر انڈیا کی پرواز AI887  ٹیک آف کے فوری بعد واپس ایئر پورٹ لوٹ گئی۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ پرواز کےایک انجن میں خرابی آگئی تھی جس کی وجہ سے پرواز کو واپس دہلی ہوائی اڈے پر لایا گیا۔ تکنیکی خرابی کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے ایئر انڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے بعد مسافروں اور عملے کے سبھی ارکان کو بحفاظت اتار لیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق ایئر انڈیا کا بوئنگ 777 طیارہ صبح 6:52 بجے دہلی واپس لوٹ آیا۔

Published: undefined

ایئر انڈیا کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پیر (22 دسمبر) کو ٹیک آف کے کچھ دیر بعد پرواز میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی۔ معیاری طریقہ کار کے مطابق طیارے کو واپس دہلی لایا گیا۔ طیارے کی تکنیکی جانچ جاری ہے۔ اس دوران ایئر انڈیا نے مسافروں کو ہونے والی پریشانی کے لیے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسافروں کو فوری مدد فراہم کی جارہی ہے اور انہیں ممبئی بھیجنے کے متبادل انتظامات کئے جارہے ہیں۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق طیارے میں تکنیکی خرابی سامنے آنے کے بعد پائلٹوں نے سیکورٹی کو ترجیح دیتے ہوئے ایئر ٹرن بیک کا فیصلہ لیا۔ اطلاع ملتے ہی دہلی ایئر پروٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تیاریاں کی گئیں۔ کچھ ہی وقت ہوا میں رہنے کے بعد اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر طیارے کی محفوظ ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined