ہندوستان نے اسلام آباد کے بم دھماکے ملوث ہونے کے پاکستان کے الزام کو خارج کیا
ہندوستان نے پاکستانی الزامات کو مسترد کرتےہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے سماجی تانے بانے سے دوچار مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کے بجائے اپنی موروثی بیماریوں کی ذمہ داری دوسروں پر ڈال رہا ہے۔

ہندوستان نے کل اسلام آباد کی ایک مسجد میں خودکش بم دھماکے میں ملوث ہونے کے پاکستان کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ پاکستان اپنے سماجی تانے بانے سے دوچار مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کے بجائے اپنی موروثی بیماریوں کی ذمہ داری دوسروں پر ڈال کر خود فریبی کا انتخاب کر رہا ہے۔
وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان ایسے تمام بے بنیاد اور بے مطلب الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ ہندوستان نے بم دھماکے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آج اسلام آباد کی ایک مسجد میں بم دھماکہ قابل مذمت ہے اور ہندوستان اس سے ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کرتا ہے۔ "یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ، پاکستان اپنے سماجی تانے بانے سے لاحق مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کے بجائے، اپنے گھر میں پیدا ہونے والی بیماریوں کی ذمہ داری دوسروں پر ڈال کر خود فریبی کے درپے ہے۔ ہندوستان ایسے ہر الزام کو مسترد کرتا ہے، جو بے بنیاد ہے اور بے مطلب بھی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔