مسافروں میں افراتفری کے دوران ایئر انڈیا کا بڑا فیصلہ، سستا ٹکٹ، منسوخی چارج معاف، فری سیٹ اپ گریڈیشن کا اعلان

جن مسافروں نے 4 دسمبر2025 تک ٹکٹ بک کیا ہے اور 15 دسمبر2025 تک سفرطے ہے، وہ بغیر کسی فیس کے اپنا سفر تبدیل کر سکتے ہیں۔ وہیں ٹکٹ کینسل کرنے پر بھی کوئی فیس نہیں لی جائے گی اور پورا ریفنڈ دیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>ایئر انڈیا / فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ایئر انڈیا نے بتایا ہے کہ 4 دسمبر 2025 سے دونوں ایئر لائنس نے گھریلو پروازوں کے لیے اکانومی کلاس ٹکٹ کی قیمتیں طے کر دی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ملک میں موجودہ ہوائی سفر کے بحران کے باوجود ٹکٹ اچانک بہت مہنگے نہیں ہوں گے۔ اس سلسلے میں حکومت نے بھی رہنما خطوط جاری کیے ہیں، جن پرعمل کیا جا رہا ہے۔ عام طور پر طلب کے مطابق خودکارریونیو مینجمنٹ سسٹم کرایوں میں اضافہ کرتے ہیں، لیکن موجودہ بحران کی وجہ سے اسے معطل کر دیا گیا ہے۔

مسافروں کو بڑی راحت دیتے ہوئے ایئرانڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس نے ٹکٹ بدلنے اور کینسل کرنے پر خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے۔ جن مسافروں نے 4 دسمبر2025 تک ٹکٹ بک کیا ہے اور 15 دسمبر2025 تک سفرمقرر ہے، وہ بغیر کسی فیس کے اپنا سفر تبدیل کر سکتے ہیں۔ وہیں ٹکٹ کینسل کرنے پر بھی کوئی فیس نہیں لی جائے گی اور پورا ریفنڈ دیا جائے گا۔


یہ رعایت 8 دسمبر2025 تک ایک بار کے لیےلاگو ہوگی حالانکہ اگر مسافر نئی تاریخ کے لیے اپنے ٹکٹ تبدیل کرتے ہیں اور نئے کرایہ میں فرق ہے تو صرف کرایہ فرق دینا ہوگا۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ تبدیلی کے لیے دونوں کیریئرز کے پورے ہفتے 24 گھنٹے رابطہ سینٹر اور ٹریول ایجنٹس سے مدد لیں۔ ایئر انڈیا ایکسپریس کے صارفین اپنی ویب سائٹس، موبائل ایپس اور فیس بک میسنجر کے ذریعے بھی تبدیلی کر سکتے ہیں،وہیں لگاتار بڑھتی کالوں اورطویل انتظار اوقات کو دیکھتے ہوئے دونوں ایئرلائنس نے 7X24 رابطہ سینٹروں میں اضافی اسٹاف تعینات کیا ہے۔

اس سلسلے میں ایئر لائنز نے کہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ مسافروں کو ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر فلائٹ میں سیٹیں خالی ہیں تو اکانومی کلاس کے مسافروں کو بغیر کسی فیس کے اپر کلاس میں جگہ دی جا سکتی ہے۔ بھیڑ کو کم کرنے کے لیے کچھ روٹس پر اضافی پروازیں بھی چلائی جا رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔