قومی خبریں

اگنی پتھ: نوجوانوں کے نام سونیا گاندھی کا پیغام، ’عدم تشدد اور امن کی راہ پر چل کر اپنی آواز اٹھائیں‘

سونیا گاندھی نے کہا ’’انڈین نیشنل کانگریس آپ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور اس اسکیم کو واپس کرانے کے لئے جدوجہد کرنے کا وعدہ کرتی ہے۔ عدم تشدد اور امن کی راہ پر چل کر اپنی آواز اٹھائیں‘‘

سونیا گاندھی، تصویر @INCIndia
سونیا گاندھی، تصویر @INCIndia HP

نئی دہلی: مرکزی حکومت کی ’اگنی پتھ اسکیم‘ کے خلاف نوجوانوں کا شدید احتجاج لگاتار جاری ہے۔ کئی ریاستوں میں مسلسل تیسرے دن احتجاج پرتشدد شکل اختیار کر رہا ہے۔ حالات اس قدر ابتر ہونے کے باوجود حکومت کی طرف سے اب تک نوجوانوں کو کوئی ٹھوس یقین دہانی نہیں کرائی گئی ہے۔ دریں اثنا، کانگریس پارٹی ملک کے نوجوانوں کی حمایت میں کھڑی ہے اور آواز اٹھا رہی ہے۔

Published: undefined

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بھی ان نوجوانوں کو یقین دلایا کہ کانگریس پارٹی ان کے ساتھ ہے۔ سونیا گاندھی نے احتجاج کرنے والے نوجوانوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کے سامنے اپنی بات رکھیں۔ کانگریس صدر کی جانب سے پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے یہ پیغام جاری کیا ہے۔

Published: undefined

سونیا گاندھی نے نوجوانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا

میرے عزیز نوجوان ساتھیو! آپ ہندوستانی فوج میں شامل ہو کر قوم کی خدمت کا ایک اہم کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ فوج میں لاکھوں اسامیاں خالی ہونے کے باوجود پچھلے 3 سالوں میں بھرتی نہ ہونے کا درد میں سمجھ سکتی ہوں۔ مجھے ان نوجوانوں سے بھی پوری ہمدردی ہے جو ائیر فورس میں بھرتی کا امتحان دے کر نتیجہ اور تقرری کا انتظار کر رہے ہیں۔

Published: undefined

مجھے افسوس ہے کہ حکومت نے آپ کی آواز کو نظر انداز کرتے ہوئے فوج کی ایک ایسی نئی بھرتی کی اسکیم کا اعلان کیا ہے، جو مکمل طور پر بے سمت ہے۔ آپ کے ساتھ کئی سابق فوجیوں اور دفاعی ماہرین نے بھی اس منصوبے پر سوالات اٹھائے ہیں۔

Published: undefined

انڈین نیشنل کانگریس مضبوطی سے آپ کے ساتھ کھڑی ہے اور اس اسکیم کو واپس کرانے کے لئے جدوجہد کرنے اور آپ کے مفادات کے تحفظ کا وعدہ کرتی ہے۔ ایک سچے محب وطن کی طرح ہم سچائی، عدم تشدد، تحمل اور امن کے راستے پر چلتے ہوئے حکومت کے سامنے آپ کی آواز بلند کریں گے۔ میں آپ سے بھی درخواست کرتی ہوں کہ اپنے جائز مطالبات کے لیے پُرامن اور غیر متشدد طریقے سے احتجاج کریں۔ انڈین نیشنل کانگریس آپ کے ساتھ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined