قومی خبریں

پولیس کے نام پر ایک لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے ایک شخص گرفتار

اے سی بی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل دنیش ایم این کی ہدایت پر ملزم سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ اے سی بی اس معاملے میں انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیق کرے گی۔

گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

جے پور: راجستھان میں انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) نے آج سیکر میں ایک شخص کو پولیس کے نام پر ایک لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ اے سی بی کے ڈائریکٹر جنرل بھگوان لال سونی نے کہا کہ شکایت کنندہ نے اے سی بی کی سیکر یونٹ سے شکایت کی کہ جے پور ضلع کے چومو پولیس اسٹیشن سے پکڑی گئی غیر قانونی شراب کے معاملے کی ایف آئی آر میں اس کا نام ظاہر نہ ہونے دینے کے بدلے میں اس کے جاننے والے کے کہنے پر بروکر مہیپال جاکھڑ کی جانب سے دو لاکھ روپے کی رشوت مانگی جا رہی ہے۔

Published: undefined

اس پر اے سی بی کی ٹیم نے تصدیق کے بعد سیکر ضلع کے ادھیوگ نگر تھانہ علاقے کے بروکر مہیپال جاکھڑ ساکن داسا کی دھانی کو شکایت کنندہ سے ایک لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ شکایت کنندہ سے شکایت کی تصدیق کے دوران مہیپال جاکھڑ نے اپنے جاننے والے سرپنچ عرف رام لال کے ذریعے ایک لاکھ روپے لئے تھے۔

Published: undefined

ملزم سے اس کیس میں دیگر مشتبہ بروکرز، پولیس افسران اور ملازمین کے ملوث ہونے کے بارے میں اچھی طرح سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اے سی بی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل دنیش ایم این کی ہدایت پر ملزم سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ اے سی بی اس معاملے میں انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیق کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز