قومی خبریں

دارالعلوم دیوبند میں رابطہ مدارس کا عمومی اجلاس 30 اکتوبر کو، 4500 مربوط مدارس کے ذمہ داران ہوں گے شامل

گزشتہ 13-12 ستمبر کو مجلس شوریٰ کے اجلاس کے دوران کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ کا اجلاس منعقد کئے جانے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔

دارالعلوم دیوبند
دارالعلوم دیوبند 

دیوبند: اترپردیش میں مدارس کا سروے مکمل ہونے اور اس سے متعلق میڈیا میں آئی رپورٹس کے درمیان دارالعلوم دیوبند میں کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ کا اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے۔ اس کے لیے دارالعلوم دیوبند میں بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اجلاس میں ملک بھر کے ساڑھے چار ہزار مربوط مدارس کے ذمہ داران شرکت کریں گے۔ خاص بات یہ ہے کہ دارالعلوم دیوبند اس اجلاس میں سبھی مربوط مدارس کے ذمہ داران کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Published: undefined

رابطہ مدارس کا عمومی اجلاس اتوار کے روز جامع رشید میں صبح 9 بجے سے ایک نشست میں منعقد ہوگا، جبکہ اس سے قبل 29 اکتوبر کو بعد نماز مغرب دارالعلوم دیوبند کے مہمان خانہ میں رابطہ کی مجلس عاملہ منعقد ہوگی۔ اس میں رابطہ کے جملہ 50 ارکان کی شرکت متوقع ہے۔ اجلاس کے دوران ایک طرف مدارس کی سروے کی رپورٹ اور دوسری جانب سے مدارس کے نصاب میں جدید علوم کے تقاضوں کے اضافہ پر غور و فکر کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

مدارس اسلامیہ کے درپیش مسائل اور موجودہ حالات کے چیلنجز کے سدباب و تعلیمی نظام و تربیت میں مزید بہتری کی غرض سے دارالعلوم دیوبند نے اس کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند کا اہم اجلاس طلب کیا ہے۔ دارالعلوم دیوبند کی جانب سے اس اجلاس کے سلسلہ میں تیاریاں بڑے پیمانے پر جاری ہیں۔ گزشتہ 13-12 ستمبر کو مجلس شوریٰ کے اجلاس کے دوران کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ کا اجلاس منعقد کئے جانے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔ اس سلسلہ میں دارالعلوم دیوبند کی جانب سے ایک ماہ قبل ہی باقاعدہ رابطہ مدارس اسلامیہ سے منسلک تمام مدارس کے لئے ایجنڈہ خطوط اور دعوت نامے ارسال کر دیے گئے تھے۔

Published: undefined

دارالعلوم دیوبند کی جانب سے جاری کردہ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ دارالعلوم دیوبند کی جانب سے 30 اکتوبر 2022 کو کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ کا عمومی اجلاس منعقد کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس سے قبل 29 اکتوبر کو کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ کی مجلس عاملہ کی اہم میٹنگ دارالعلوم دیوبند میں منعقد کی جائے گی اور اگلے روز یعنی 30 اکتوبر کو مدارس کے ذمہ داران کا عمومی اجلاس دارالعلوم دیوبند کی مسجد رشید میں منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران مدارس کے مسائل حل کیے جانے پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تعلیمی نظام کو بہتر بنانے اور دیگر مسائل بھی زیر غور لائے جائیں گے۔

Published: undefined

واضح ہوکہ کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند مدارس کی سب سے بڑی تنظیم ہے جس سے پورے ملک کے ساڑھے چار ہزار سے زائد مدارس اسلامیہ منسلک ہیں۔ ایساامکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ موجودہ حالات کے تناسب میں مدارس میں عصری و جدید تعلیم کی لازمیت سے متعلق بھی اس اجلاس میں غور و خوض کیا جائے گا۔

Published: undefined

دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے بتایا کہ مدارس اسلامیہ کے نظام تعلیم و تربیت میں بہتری کے علاوہ مدارس کے انتظامی امور کو چست درست رکھنا اور درپیش مسائل کا حل کرنا دارالعلوم دیوبند کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔ اسی لیے دارالعلوم دیوبند نے کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ کا باقاعدہ ایک شعبہ قائم کر رکھا ہے جس کا اجلاس وقفہ وقفہ پر بلایا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح کے منعقدہ اجلاس میں نظام تعلیم اور در پیش مسائل پر غور و فکر کر کے ان کے حل کے لیے ضروری اقدامات کیے جاتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined