قومی خبریں

'ڈبل انجن والی حکومت جنگل راج کی گارنٹی!‘ راہل گاندھی کا بی جے پی حکومت پر نشانہ

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے رامپور میں دلت طالب علم کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے یوپی کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل انجن حکومت ’جنگل راج کی گارنٹی‘ ہے

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / آئی اے این ایس</p></div>

راہل گاندھی / آئی اے این ایس

 

لکھنؤ: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے رامپور میں دلت طالب علم کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے یوپی کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوپی میں نظم و نسق کی صورت حال ابتر ہے جس کی ’مودی میڈیا‘ میں ستائش کی جاتی ہے اور ڈبل انجن حکومت ’جنگل راج کی گارنٹی‘ ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے ایکس پر لکھا، ’’بی جے پی اور مودی میڈیا مل کر کیسے ’جھوٹ کا کاروبار‘ کر رہے ہیں، اتر پردیش کی امن و امان کی صورتحال اس کی سب سے بڑی مثال ہے۔ کہیں، درخت سے لٹکی نابالغ بہنوں کی لاشیں، تو کہیں اینٹوں سے کچل کر قتل کی واردات۔ کہیں آئی آئی ٹی-بی ایچ یو کیمپس میں بی جے پی کے ارکان کے ذریعہ اجتماعی عصمت دری کی بے حیائی، تو کہیں انصاف نہ ملنے پر خودکشی کو مجبور خاتون جج۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی نے مزید کہا، ’’یہ اس ریاست کا حال ہے جس کے امن و امان کے نظام کی مودی میڈیا تعریف کرتے نہیں تھکتا۔ امبیڈکر میموریل کے مطالبے پر رامپور میں دسویں کے امتحان سے واپس لوٹ رہے ایک دلت طالب علم کا حالیہ قتل یوپی میں امن و امان کی خستہ حالی کی سب سے بھیانک مثال ہے۔ اتر پردیش کانگریس کے کارکنان بی جے پی کے نظام اور مجرموں کے اس اتحاد کے خلاف آج ہر ضلع اور ہر تحصیل میں احتجاج کر کے انصاف کے لیے آواز بلند کریں گے۔ اب وقت آگیا ہے کہ مودی میڈیا کی بنائی ہوئی جھوٹی تصویر سے باہر نکلیں اور سچ دیکھیں، ڈبل انجن والی حکومت 'جنگل راج کی گارنٹی' ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ رامپور کے سلائی بڑا گاؤں میں امبیڈکر کا مجسمہ نصب کرنے پر ہونے والے جھگڑے کے دوران ایک 17 سالہ دل طالب علم سمیش کمار کی گولی لگنے سے موت ہو گئی تھی۔ کانگریس پارٹی نے سمیش کمار کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی جانچ کرانے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق جمعے کے دن اس معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے یوپی حکومت نے معاملے میں متعلقہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور پولیس سرکل افسر سمیت چار افسران کے خلاف ایکشن لیا ہے۔ جبکہ واقعہ کے سلسلے میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور تحصیلدار سمیت 25 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined