قومی خبریں

تاریخی ’ڈانڈی مارچ‘ کے 91 سال، گہلوت نے پی ایم مودی سے کی خصوصی اپیل

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ڈانڈی مارچ کے 91 سال مکمل ہونے پر بجاج نگر سے گاندھی سرکل تک پیدل مارچ کیا اور پی ایم مودی سے اپیل کی کہ وہ ہندوؤں میں اچھوت کی روایت کے خلاف مہم چلائیں۔

اشوک گہلوت، تصویر ٹوئٹر @ashokgehlot51
اشوک گہلوت، تصویر ٹوئٹر @ashokgehlot51 

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ہندوؤں میں اچھوت کی روایت کے خلاف مہم چلانے کی اپیل ہے۔ تاریخی ڈانڈی مارچ کے 91 سال مکمل ہونے کے موقع پر اشوک گہلوت نے آج یہاں بجاج نگر سے گاندھی سرکل تک پیدل مارچ کیا۔ اشوک گہلوت نے کانگریس کارکنان، سماجی رضاکاروں کے ساتھ مارچ کرتے ہوئے گاندھی سرکل تک پہنچے اور مہاتما گاندھی کے مجسمے پر گلپوشی کی۔

Published: undefined

اشوک گہلوت نے ملک میں مذہب پر مبنی سیاست کرنے والی تنظیموں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ابھی ہندو اور مسلمانوں کی بات کرتے ہیں اور پھر آگے چل کر وہ دلتوں اور اعلی ذات کے مابین امتیازی سلوک کی بات کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب ووٹ کی سیاست کے لئے کیا جا رہا ہے۔ کسانوں کی تحریک کا ذکر کرتے ہوئے اشوک گہلوت نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کسانوں کی کوئی بات نہیں سن رہی ہے، جبکہ کسانوں کی تحریک میں دو سو سے زیادہ کسان مر چکے ہیں۔

Published: undefined

اشوک گہلوت نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ مذہب کی سیاست کرنے والی بی جے پی آگے ہندوؤں کے مابین بھی امتیاز برت سکتی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ساتھ بات چیت کرنے اور ملک میں ذات پات کے خلاف مہم چلانے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر سٹیزن فورم کے سوائی سنگھ، گردھاری لال بپنا اور لاڈکماری جین نے بھی کارکنوں سے خطاب کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined