پونے میں ہاردک پانڈیا کے خلاف شکایت درج، ٹی-20 ورلڈ کپ کے جشن کے دوران ترنگے کی توہین کا الزام
ہاردک پانڈیا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ اپنی گرل فرینڈ ماہیکا کے ساتھ ’سیلیبریشن باکس‘ پر لیٹے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس دوران ان کی پیٹھ پر ترنگا جھنڈا بندھا ہوا ہے۔
مہاراشٹر کے پونے میں آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے خلاف ٹی-20 ورلڈ کپ فائنل کے بعد قومی پرچم ترنگے کی توہین کرنے کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے۔ شکایت میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے جھنڈا اپنی پیٹھ پر باندھ کر ڈانس کیا اور لیٹ گئے۔ پونے پولیس نے شکایت کنندہ کی شکایت قبول کر لی ہے۔ دراصل ہاردک پانڈیا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ اپنی گرل فرینڈ ماہیکا کے ساتھ ’سیلیبریشن باکس‘ پر لیٹے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس دوران ان کی پیٹھ پر ترنگا جھنڈا بندھا ہوا ہے۔
شکایت کنندہ اور وکیل واجد خان نے کہا کہ ’’آپ نے یہاں ٹی-20 ورلڈ کپ دیکھا ہوگا۔ ہاردک پانڈیا اپنی جیت کے جشن میں اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ ڈانس کر رہے تھے، اس دوران ان کی پیٹھ پر قومی پرچم بندھا ہوا تھا۔ 1971 نیشنل فلیگ ایکٹ کے سیکشن 2 کے مطابق ہمیں قومی پرچم کا احترام برقرار رکھنا چاہیے۔ لیکن ہاردک پانڈیا اپنی جیت کے جشن میں اس قدر کھو گئے تھے کہ وہ قومی پرچم پہن کر اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ لیٹے ہوئے تھے۔ میرا ماننا ہے کہ یہ قومی پرچم کی توہین ہے۔‘‘
شکایت کنندہ نے مزید کہا کہ میں نے شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ جب میں شکایت درج کرانے گیا تو انہوں نے مجھے بتایا کہ واقعہ یہاں پیش نہیں آیا ہے تو میں نے ان سے کہا کہ قومی پرچم پورے ملک کی علامت ہے اور ہم شیواجی نگر پولیس میں شکایت درج کر سکتے ہیں۔ شکایت کنندہ کے مطابق انہوں نے میری شکایت قبول کر لی ہے اور مجھے ایک کاپی دے دی ہے۔ دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے، میں نے شکایت درج کرا دی ہے۔ پولیس کے ذریعہ معاملے کی شکایت قبول کر لی گئی ہے۔ ساتھ ہی آگے کی کارروائی اور تحقیقات میں پولیس مصروف ہو گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔