آئی اے این ایس
دہلی حکومت نے پرانی گاڑیوں کے انتظام کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق 2024 سے دہلی میں 10 سال سے پرانی ڈیزل گاڑیوں اور 15 سال سے زیادہ پرانی پٹرول/سی این جی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی ہے۔ ایسی ’ایںڈ آف لائف‘ گاڑیوں کی تعداد 55 لاکھ سے زیادہ ہے۔ ایسی گاڑیوں کی فہرست محکمہ ٹرانسپورٹ کی ویب سائٹ پر ڈال دی گئی ہے۔
Published: undefined
ان گاڑیوں کو گھر کے باہر کے خالی جگہ سمیت عوامی مقامات پر پارک کرنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ایسی صورتحال میں گاڑیوں کے مالکان کے پاس درجہ ذیل 3 آپشنز باقی رہ جاتے ہیں:
1. ایسی گاڑی کو صرف اپنی ذاتی پارکنگ کی جگہ پر پارک کریں، جو کہ مشترکہ پارکنگ کی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔
2. گاڑی کو اس کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ کے ایک سال کے اندر قومی راجدھانی کے علاقے سے باہر لے جانے کے لیے ’نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ‘ (این او سی) حاصل کرنا ہوگا۔
3. گاڑی کو اسکریپ کریں۔ اس کے لیے ’رضاکارانہ وہیکل اسکریپنگ ایپلی کیشن‘ کے ذریعے کسی رجسٹرڈ گاڑی کی اسکریپنگ کی سہولت کا استعمال کریں۔ اس عمل کے ذریعے نئی گاڑی کی رجسٹریشن پر بھی موٹر وہیکل ٹیکس میں چھوٹ حاصل کی جا سکتی ہے۔
Published: undefined
اگر دہلی میں عوامی مقامات پر پرانی گاڑیاں چلتی ہوئی یا پارک کی ہوئی پائی جاتی ہیں تو انہیں ضبط کیا جا سکتا ہے اور 5000 روپے یا 10000 روپے کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ جلد ہی ایسی گاڑیوں کو ایندھن بھی نہیں ملے گا۔ ساتھ ہی اگر این او سی جاری ہونے کے ایک ماہ کے اندر گاڑی دہلی سے باہر نہیں لی جائی گئی تو اس کی پارکنگ بھی غیر قانونی ہوگی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ، دہلی ٹریفک پولیس، نئی دہلی میونسپل کونسل، دہلی میونسپل کارپوریشن اور دہلی کنٹونمنٹ بورڈ ایسی گاڑیوں کو ضبط کر سکتے ہیں۔ نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ آپ کے مفاد میں ہے کہ آپ ایسی گاڑیوں کو اسکریپ کرائیں یا این او سی حاصل کرکے انہیں این سی آر کے علاقے سے باہر بھیجیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined