قومی خبریں

لاک ڈاؤن میں پھنسے 480 طلبا کوٹہ سے دہلی لوٹے، والدین نے لی راحت کی سانس

طلباء میڈیکل اور انجینئرنگ کی تیاریوں کے لئے کوٹہ گئے تھے، لیکن کورونا وائرس کے سبب ملک میں نافذ لاک ڈاؤں کی وجہ سے وہ اپنے گھر واپس نہیں لوٹ پا رہے تھے اور کئی ہفتوں سے وہاں پھنسے ہوئے تھے

تصویر قومی آواز / وپن
تصویر قومی آواز / وپن 

راجستھان کے کوٹہ سے چلے 480 طلباء دہلی پہنچ گئے ہیں۔ 40 بسوں میں سوار یہ طلبا اتوار کی صبح 5 بجے دہلی کے کشمیری گیٹ بس اڈے پر پہنچے۔ یہاں تمام طلبا کا طبی معائنہ کیا گیا۔ اس کے بعد ان سبھی کو ڈی ٹی سی بسوں کے ذریعے ان کے گھروں تک چھوڑ دیا گیا۔

Published: undefined

دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے ٹوئٹ کرکے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو واپس لاتے ہوئے معاشرتی فاصلے کے ضابطوں پر سختی سے عمل کیا گیا۔ واضح رہے کہ ایک بس میں زیادہ سے زیادہ 20 بچے سوار ہو کر واپس لوٹے ہیں۔

Published: undefined

اس سے قبل وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے بتایا تھا کہ کشمیری گیٹ پر طبی معائنے کے بعد ہی تمام طلبا کو ان کے گھر بھیجا جائے گا۔ غورطلب ہے کہ کشمیری گیٹ بس اڈے پر بچوں کی مدد کے لئے ہیلپ ڈیسک قائم کی گئی تھی۔ یہاں ڈاکٹر، پولیس اہلکار اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیدار اور دیگر عملہ موجود تھا، جو طلبا کی گھر واپسی کے تعلق سے تعاون کر رہے تھے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ طلباء میڈیکل اور انجینئرنگ کی تیاریوں کے لئے کوٹہ گئے تھے لیکن کورونا وائرس کے سبب ملک میں نافذ لاک ڈاؤں کی وجہ سے وہ گھر واپس نہیں لوٹ پا رہے تھے اور کئی ہفتوں سے وہاں پھنسے ہوئے تھے۔

Published: undefined

ادھر، دہلی میں موجود طلبا کے والدین دہلی حکومت سے بار بار التجا کر رہے تھے کہ وہ ان بچوں کو واپس لایا جائے۔ اس کے بعد ہفتے کے روز دہلی حکومت نے ڈی ٹی سی کی 40 بسیں کوٹہ کے لئے روانہ کیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو