قومی خبریں

راؤرکیلا اسٹیل پلانٹ میں گیس رساؤ سے 4 مزدوروں کی موت، کئی کی حالت سنگین

آر ایس پی کا انتظام و انصرام اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا دیکھتی ہے۔ لیکن مارے گئے چاروں مزدور ٹنڈر پر پرائیویٹ کمپنی کے ذریعہ لگائے گئے تھے۔

راؤرکیلا اسٹیل پلانٹ، تصویر بشکریہ Sail.co.in
راؤرکیلا اسٹیل پلانٹ، تصویر بشکریہ Sail.co.in 

اڈیشہ میں راؤرکیلا اسٹیل پلانٹ (آر ایس پی) کی ایک یونٹ میں بدھ کی صبح زہریلی گیس رساؤ ہونے سے وہاں کام کر رہے کم از کم چار مزدوروں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر سنگین طور پر بیمار ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ آر ایس پی کے کوئلہ کیمیکل محکمہ میں علی الصبح ہوا اور اس دوران یہاں 10 مزدور کام کر رہے تھے۔

Published: undefined

آر ایس پی کے افسران نے بتایا کہ پرائمری رپورٹ کے مطابق 4 مزدوروں کی موت پلانٹ کی ایک یونٹ سے کاربن مونو آکسائیڈ رساؤ کی وجہ سے ہوئی۔ انھیں اسٹیل جنرل ہاسپیٹل کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا، جہاں ان کی موت ہو گئی، جب کہ آر ایس پی کے کلینک میں ابھی کچھ دیگر مزدوروں کا علاج چل رہا ہے۔

Published: undefined

آر ایس پی کا انتظام و انصرام اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی ایل) دیکھتی ہے۔ لیکن مارے گئے چاروں ملازمین ٹنڈر پر پرائیویٹ کمپنی اسٹار کنسٹرکشنز کے ذریعہ لگائے گئے تھے۔ اموات کی تصدیق کرتے ہوئے راؤرکیلا اسٹیل کارخانہ ملازم کے سربراہ ہمانشو سیکھر بل نے مہلوکین کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مہلوکین کی شناخت گنیش چندر پیلا (55 سال)، رویندر ساہو (59 سال)، ابھیمنیو ساہ (33 سال) اور برہمانند پانڈا (51 سال) کی شکل میں ہوئی ہے۔ افسران نے بتایا کہ آر ایس پی نے حادثہ کے متعلق اعلیٰ سطحی جانچ کا حکم دے دیا ہے اور حادثہ کی جانچ کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی بنائی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined