بدایوں میں نربھیا جیسی دردنگی کے خلاف پرینکا گاندھی کا یوپی حکومت پر حملہ

پرینکا گاندھی نے کہا کہ بدایوں میں تھانیدار نے فریادی کی نہیں فریاد نہیں سنی، جائے واقعہ کا معائنہ تک نہیں کیا۔ خواتین کی سلامتی کے بارے میں اتر پردیش حکومت کی نیت میں کھونٹ ہے۔

پرینکا گاندھی / تصویر آئی اے این ایس
پرینکا گاندھی / تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری و اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی نے بدایوں میں آنگن واڑی معاون (سہائیکا) کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کے واقعے کو دبانے کی پولیس کی کارروائی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حکومت خواتین کی حفاظت کے سلسلے میں مسلسل ناکام ثابت ہو رہی ہے۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ "ہاتھرس میں سرکاری عملے نے ابتداء میں متاثرین کی نہیں سنی، حکومت نے افسران کو بچایا اور آواز دبائی۔" بدایوں میں تھانیدار نے فریادی کی فریاد نہیں سنی، جائے واقعہ کا معائنہ تک نہیں کیا۔ خواتین کی سلامتی کے بارے میں اتر پردیش حکومت کی نیت میں کھونٹ ہے"۔


اس کے ساتھ ہی پرینکا گاندھی نے ریاست کے ضلع بدایوں میں ایگھیتی سانحہ کے سلسلے میں شائع خبر کے ساتھ ایک تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شرپسندوں نے آنگن واڑی معاون (سہائیکا) کے ساتھ عصمت دری کرکے اس کی شرمگاہ میں راڈ ڈال دی اور جب معاملہ پولیس کے پاس گیا تو اس نے دبانے کی کوشش کی۔

محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے اس واقعے کو اندوہناک قرار دیتے ہوئے کہا، "عجیب، گھناؤنا، انسانیت کو شرمشار کرنے والا، کتنی اور نربھیا۔" کتنی اور حیوانیت، کب جاگے گی آدتیہ ناتھ حکومت، کہاں ہیں ہمارے مستعد صحافی؟"


سماجوادی پارٹی کی لیڈر سمیہ رانا کے مطابق پورے صوبہ میں خواتین میں عدم تحفظ کا ماحول ہے اور جرائم پیشہ بے خوف گھوم رہے ہیں۔ حکومت ایسے درندوں کی پشت پناہی کر رہی ہے، اناؤ، ہاتھرس اور اب بدایوں اس کی تازہ ترین مثال ہے۔ صوبہ میں حکومت مشن شکتی نام سے مہم چلا رہی ہے مگر اس طرح کے واقعات بتاتے ہیں کہ یہ مشن ہوا ہوائی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔