علامتی تصویر / آئی اے این ایس
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کی وجہ سے بند کیے گئے 32 ہوائی اڈوں کو ایک بار پھر شہری اڑانوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ایئرپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا (اے اے آئی) نے پیر کو ایک پریس ریلیز جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ اے آئی آئی نے ان ہوائی اڈوں پر فوری اثر سے اڑان خدمات بحال کرنے کو لے کر باضابطہ اعلان کیا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ہند-پاک کے درمیان فوجی ٹکراؤ کی وجہ سے 9 مئی سے 15 مئی تک کے لیے ملک کے شمالی اور مغربی حصوں میں واقع 32 ہوائی اڈوں، جن میں سری نگر اور امرتسر جیسے ہوائی اڈے شامل ہیں، سے شہری اُڑانوں کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔ ایئر پورٹس اتھاریٹی اف انڈیا (اے اے آئی) اور دیگر ایوی ایشن اتھاریٹیز نے NOTAM (نوٹس ٹو ایئرمین) جاری کرکے ان ہوائی اڈوں کو عارضی طور سے بند کرنے کی اطلاع دی تھی۔ اب حالت میں بہتری کے اشارے ملنے کے بعد ان ہوائی اڈوں کو مرحلہ وار طریقے سے کھولنے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔
Published: undefined
ایئر پورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کی نوٹس کے مطابق بند کیے گئے سبھی 32 ہوائی اڈوں پر اڑانے شروع ہو چکی ہیں۔ ان ہوائی اڈوں میں اودھم پور، امبالہ، امرتسر، اونتی پور، بھٹنڈا، بھج، بیکانیر، چنڈی گڑھ، ہلوارہ، ہنڈن، جموں اور جیسلمیر، جام نگر، جودھپور، کانڈلا، کانگڑا (گگّل)، کیشود، کشن گڑھ، کُلّو منالی (بھونتر) اور لیہہ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ لدھیانہ، مُندرا، نلیا، پٹھان کوٹ، پٹیالہ، پوربندر، راجکوٹ (ہیراسر)، سرساوا، شملہ، سری نگر، تھوئس اور اُترلائی میں بھی شہری پروازیں شروع کر دی گئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined